مسند أبي يعلى الموصلي
مسند معاذ بن أنس— معاذ بن انس کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ باب: معاذ بن انس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، حَدَّثَنِي أَبُو مَرْحُومٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ أَكَلَ طَعَامًا ثُمَّ قَالَ : الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا الطَّعَامَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ، وَمَنْ لَبِسَ ثَوْبًا ، قَالَ : الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ .
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کھانا کھایا اور پھر یہ دعا پڑھی: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعِمْنِي هَذَا الطَّعَامَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میری کسی تگ و دو اور قوت کے بغیر مجھے یہ عطا فرمایا“، تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، اور جس نے لباس پہنا اور یہ کہا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ لباس پہنایا اور میری کسی تدبیر اور طاقت کے بغیر مجھے یہ مہیا فرمایا“، تو اس کے بھی پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“