مسند أبي يعلى الموصلي
مسند معاذ بن أنس— معاذ بن انس کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ باب: معاذ بن انس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1496
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، حَدَّثَنِي أَبُو مَرْحُومٍ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَنَّهُ نَهَى عَنِ الْحُبْوَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ .
قَالَ ابْنُ الدَّوْرَقِيِّ : قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ : لَيْسَ هُوَ بِالْمَعْرُوفِ عِنْدَ النَّاسِ ، وَلَمْ يَزَلِ النَّاسُ يَحْتَبُونَ .
ترجمہ
سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ”جمعہ کے دن دورانِ خطبہ احتباء (یعنی گھٹنوں کو پیٹ کے ساتھ لگا کر ہاتھوں یا کپڑے سے باندھ کر بیٹھنے) سے منع فرمایا ہے“۔ ابن الدورقی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امام ابو عبد الرحمن رحمہ اللہ نے کہا: ”لوگوں کے ہاں یہ (ممانعت) معروف نہیں ہے اور لوگ ہمیشہ سے (دورانِ خطبہ) احتباء کرتے چلے آئے ہیں“۔