مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ ، قَالَ : أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ وَقَدْ وَقَعَ بِهَا مَرَضٌ ، فَهُمْ يَمُوتُونَ مَوْتًا ذَرِيعًا ، فَجَلَسْتُ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَمَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبِهَا خَيْرٌ ، فَقَالَ عُمَرُ : وَجَبَتْ ، ثُمَّ مَرَّتْ أُخْرَى فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبِهَا شَرٌّ ، فَقَالَ عُمَرُ : وَجَبَتْ ، فَقَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ : قُلْتُ : مَا وَجَبَتْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ؟ قَالَ : قُلْتُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيُّمَا مُسْلِمٍ شَهِدَ لَهُ أَرْبَعَةٌ بِخَيْرٍ أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ ، قَالَ : قُلْنَا : وَثَلَاثَةٌ ؟ قَالَ : وَثَلَاثَةٌ ، قُلْنَا : وَاثْنَانِ ؟ قَالَ : وَاثْنَانِ ، ثُمَّ لَمْ نَسْأَلْهُ عَنِ الْوَاحِدِ .
ابو الاسود الدیلی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں مدینہ منورہ حاضر ہوا تو وہاں ایک وبائی بیماری پھیلی ہوئی تھی جس کی وجہ سے لوگ بڑی تیزی سے لقمہ اجل بن رہے تھے، میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی مجلس میں بیٹھ گیا، اتنے میں وہاں سے ایک جنازہ گزرا اور لوگوں نے صاحبِ جنازہ کی اچھائی کے ساتھ تعریف کی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”واجب ہوگئی۔“ پھر ایک دوسرا جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کے متعلق برائی کا تذکرہ کیا، اس پر بھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”واجب ہوگئی۔“ ابو الاسود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! کیا چیز واجب ہوگئی؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے وہی بات کہی ہے جو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمائی تھی کہ: ”جس مسلمان کی بھلائی پر چار افراد گواہی دے دیں، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرما دے گا۔“ ہم نے عرض کیا: اور اگر تین ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور تین (کی گواہی پر) بھی۔“ پھر ہم نے عرض کیا: اور اگر دو ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور دو (کی گواہی پر) بھی۔“ اس کے بعد ہم نے آپ ﷺ سے ایک گواہ کے متعلق سوال نہیں کیا۔“