مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيُّ .
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَتَى عَلَى رَجُلٍ فَقِيلَ : مَا أَفْطَرَ مُذْ كَذَا وَكَذَا ، قَالَ : لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ - أَوْ : مَا صَامَ وَمَا أَفْطَرَ ، شَكَّ غَيْلَانُ - فَلَمَّا رَأَى عُمَرُ غَضَبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، صَوْمُ يَوْمَيْنِ وَإِفْطَارُ يَوْمٍ ؟ قَالَ : وَيُطِيقُ ذَاكَ أَحَدٌ ؟ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، صَوْمُ يَوْمٍ وَإِفْطَارُ يَوْمٍ ؟ قَالَ : ذَاكَ صَوْمُ أَخِي دَاوُدَ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ صَوْمُ يَوْمٍ وَإِفْطَارُ يَوْمَيْنِ ؟ قَالَ : وَمَنْ يُطِيقُ ذَاكَ ؟ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، صَوْمُ يَوْمِ الِاثْنَيْنِ ؟ قَالَ : ذَاكَ يَوْمٌ وُلِدْتُ فِيهِ ، وَيَوْمٌ أُنْزِلَ عَلَيَّ النُّبُوَّةُ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ صَوْمُ يَوْمِ عَرَفَةَ وَيَوْمِ عَاشُورَاءَ ، قَالَ أَحَدُهُمَا : يُكَفِّرُ ، وَقَالَ الْآخَرُ : مَا قَبْلَهَا ، أَوْ : مَا بَعْدَهَا ، شَكَّ أَبُو هِلَالٍ .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے کہ ایک شخص کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ اتنے اتنے عرصہ سے مسلسل روزے سے ہے اور اس نے کبھی افطار نہیں کیا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہ اس نے روزہ رکھا اور نہ ہی افطار کیا“ یا فرمایا: ”نہ اس نے روزہ رکھا اور نہ ہی وہ بے روزہ رہا“ (یہ راوی غیلان کا شک ہے)۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کے رخِ انور پر غصے کے آثار دیکھے تو عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! دو دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے کا کیا حکم ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بھلا اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے کے متعلق کیا ارشاد ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ میرے بھائی داؤد (علیہ السلام) کا روزہ ہے“۔ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ایک دن روزہ رکھنے اور دو دن افطار کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! پیر کے دن روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جس میں میری ولادت ہوئی اور اسی دن مجھ پر نبوت نازل کی گئی“۔ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یومِ عرفہ اور یومِ عاشورہ کے روزے کے متعلق کیا ارشاد ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں سے ایک (گناہوں کا) کفارہ بن جاتا ہے“ اور (دوسرے کے بارے میں) فرمایا کہ: ”یہ گزشتہ سال یا آئندہ سال (کے گناہوں کا کفارہ) ہے“، یہاں راوی ابوہلال کو شک ہوا ہے کہ آپ ﷺ نے گزشتہ سال کے الفاظ کہے یا آئندہ سال کے۔