مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي واقد الليثي— ابو واقد اللیثی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ باب: ابو واقد اللیثی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سِنَانِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ أَتَى خَيْبَرَ مَرَّ بِشَجَرَةٍ يُعَلِّقُ الْمُشْرِكُونَ عَلَيْهَا أَسْلِحَتَهُمْ يُقَالُ لَهَا: ذَاتَ أَنْوَاطٍ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْ لَنَا ذَاتَ أَنْوَاطٍ فَقَالَ: " اللَّهُ أَكْبَرُ، هَذَا كَمَا قَالَ قَوْمُ مُوسَى لِمُوسَى: {اجْعَلْ لَنَا إِلَهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ} [الأعراف: 138] لَتَرْكَبُنَّ سَنَةَ مَنْ كَانَ قِبَلِكُمْ "سیدنا ابواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب خیبر تشریف لائے تو آپ ﷺ کا گزر ایک ایسے درخت کے پاس سے ہوا جس پر مشرکین (تبرک کے طور پر) اپنے ہتھیار لٹکایا کرتے تھے، اس درخت کو ”ذاتِ انواط“ کہا جاتا تھا، تو لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہمارے لیے بھی ویسا ہی ایک ”ذاتِ انواط“ مقرر فرما دیں جیسا ان مشرکین کا ہے، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، یہ تو بالکل ویسی ہی بات ہے جیسی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے ان سے کہی تھی کہ ﴿اجْعَلْ لَنَا إِلَهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ﴾ ”ہمارے لیے بھی ایک معبود بنا دیجیے جیسا ان کے پاس معبود ہیں“، تم یقیناً اپنے سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کے طریقے کی ضرور پیروی کرو گے۔“