❮
❯
حدیث نمبر: 1440
حَدَّثَنَا هَارُونُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ نَعُودُ أَبَا طَلْحَةَ فِي شَكْوَى لَهُ قَالَ: فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ، وَتَحْتَهُ نَمَطٌ عَلَى فِرَاشِهِ فِيهِ صُورَةُ تَمَاثِيلَ، فَقَالَ: انْزَعُوا هَذَا مِنْ تَحْتِي، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: أَوَمَا سَمِعْتَ يَا أَبَا طَلْحَةَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ حِينَ نَهَى، عَنِ الصُّورَةِ: «إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ أَوْ ثَوْبًا فِيهِ رَقْمٌ؟» قَالَ: بَلَى، وَلَكِنَّهُ أَطْيَبُ لِنَفْسِي أَنْ لَا يُجْعَلَ تَحْتِي
ترجمہ

عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کے ساتھ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے گیا جو اس وقت علیل تھے، وہ کہتے ہیں کہ جب ہم ان کے پاس پہنچے تو ان کے بستر پر ایک ایسی چادر بچھی تھی جس میں تصویریں بنی ہوئی تھیں، انہوں نے (اپنے اہل خانہ سے) فرمایا: ”اسے میرے نیچے سے نکال دو۔“ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: ”اے ابو طلحہ! کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو تصویروں کی ممانعت کے وقت یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا تھا کہ ”سوائے کپڑے کے نقش و نگار کے یا اس کپڑے کے جس میں نقش و نگار ہوں؟““ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں (میں نے سنا تھا)، لیکن میرے دل کے اطمینان کے لیے یہی بات زیادہ پسندیدہ ہے کہ ایسی چیز میرے نیچے نہ ہو۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عثمان بن حنيف / حدیث: 1440
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات . »
«قال سعيد بن محمد السناري: وقال الترمذي عن طريق مالك: «حديث حسن صحيح».»
«أخرجه النسائي فى (المجتبى) برقم: 5349، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1750، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 6933، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1440، مع اختلاف في اسم الصحابي، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1436».»