مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي واقد الليثي— ابو واقد اللیثی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ باب: ابو واقد اللیثی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1442
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ سَرْجِسَ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا وَاقِدٍ اللَّيْثِيَّ ، صَاحِبَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَذُكِرَتِ الصَّلَاةُ عِنْدَهُ ، فَقَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَفَّ النَّاسِ صَلَاةً عَلَى النَّاسِ وَأَدْوَمَهُ عَلَى نَفْسِهِ .
ترجمہ
سیدنا ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس نماز کا تذکرہ کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”رسول اللہ ﷺ لوگوں کو نماز پڑھانے میں سب سے زیادہ تخفیف فرمانے والے اور اپنی ذات کے لیے اس پر سب سے زیادہ ہمیشگی اختیار کرنے والے تھے۔“