مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ النَّاسَ بِالْجَابِيَةِ ، فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي مِثْلِ مَقَامِي هَذَا ، فَقَالَ : أَحْسِنُوا إِلَى أَصْحَابِي ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِبُ ، حَتَّى يَحْلِفَ الرَّجُلُ عَلَى الْيَمِينِ قَبْلَ أَنْ يُسْتَحْلَفَ ، وَيَشْهَدَ عَلَى الشَّهَادَةِ قَبْلَ أَنْ يُسْتَشْهَدَ عَلَيْهَا ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنَالَ مِنْكُمْ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ ، وَهُوَ مِنَ الِاثْنَيْنِ أَبْعَدُ ، أَلَا لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ ، فَإِنَّ ثَالِثُهُمَا الشَّيْطَانَ ، أَلَا وَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ تَسُوؤُهُ سَيِّئَتُهُ وَتَسُرُّهُ حَسَنَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مقامِ جابیہ میں لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ (ایک مرتبہ) بالکل اسی طرح کھڑے ہوئے جیسے میں اس وقت کھڑا ہوں اور ارشاد فرمایا: ”میرے صحابہ کے ساتھ حسنِ سلوک کرو، پھر ان کے ساتھ جو ان کے بعد آئیں گے، پھر ان کے ساتھ جو ان کے بعد آئیں گے، اس کے بعد جھوٹ اس قدر پھیل جائے گا کہ ایک شخص قسم طلب کیے جانے سے پہلے ہی قسم کھا لے گا اور گواہی کے لیے پکارے جانے سے پہلے ہی گواہی دے دے گا، لہٰذا تم میں سے جو شخص جنت کا وسطی اور بہترین حصہ پانا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ وہ جماعت کو لازم پکڑے، کیونکہ شیطان ایک کے ساتھ ہوتا ہے اور دو افراد سے زیادہ دور رہتا ہے، خبردار! کوئی مرد کسی اجنبی عورت کے ساتھ ہرگز تنہائی اختیار نہ کرے کیونکہ ان کا تیسرا شیطان ہوتا ہے، سن لو! تم میں سے وہ شخص جس کی نیکی اسے خوش کر دے اور اس کی برائی اسے غمگین کر دے، تو وہی (کامل) مومن ہے“۔