مسند أبي يعلى الموصلي
مسند قيس بن سعد— قیس بن سعد کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ قَيْسِ بنِ سَعْدٍ باب: قیس بن سعد کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1435
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : أَتَانَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْنَا لَهُ مَاءً فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ أَتَيْنَاهُ بِمِلْحَفَةٍ وَرْسِيَّةٍ فَالْتَحَفَ بِهَا ، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ الْوَرْسِ عَلَى عُكَنِهِ .
ترجمہ
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ ﷺ کے لیے غسل کا پانی رکھا، چنانچہ آپ ﷺ نے غسل فرمایا، پھر ہم آپ ﷺ کی خدمت میں ورس (ایک زرد بوٹی) سے رنگی ہوئی ایک بڑی چادر لائے جسے آپ ﷺ نے اوڑھ لیا، (وہ منظر ایسا تھا کہ) گویا میں اب بھی آپ ﷺ کے شکمِ مبارک کی سلوٹوں پر ورس کے اثرات دیکھ رہا ہوں۔“