مسند أبي يعلى الموصلي
مسند قيس بن سعد— قیس بن سعد کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ قَيْسِ بنِ سَعْدٍ باب: قیس بن سعد کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1434
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَلَمَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نُخْرِجَ زَكَاةَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ الزَّكَاةُ ، فَلَمَّا نَزَلَتِ الزَّكَاةُ لَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا ، وَنَحْنُ نَفْعَلُهُ .
ترجمہ
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں زکوٰۃ (کے فرائض) نازل ہونے سے قبل صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیا تھا، پھر جب زکوٰۃ (کی فرضیت) کا حکم نازل ہو گیا تو اس کے بعد آپ ﷺ نے ہمیں (صدقہ فطر کے متعلق) نہ تو کوئی الگ سے حکم دیا اور نہ ہی ہمیں اس سے منع فرمایا، اور ہم اسے (دستور کے مطابق) ادا کرتے رہے۔“