مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي طلحة— ابو طلحہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي طَلْحَةَ باب: ابو طلحہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ عَمْرٍو الْجَزَرِيُّ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ رُفَيْعٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ ، قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَتَهَلَّلُ وَجْهُهُ مُسْتَبْشِرًا ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّكَ لَعَلَى حَالٍ مَا رَأَيْتُكَ عَلَى مِثْلِهَا . قَالَ : وَمَا يَمْنَعُنِي ؟ أَتَانِي جِبْرِيلُ ، فَقَالَ : بَشِّرْ أُمَّتَكَ مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَاةً ، كَتَبَ اللهُ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ ، وَكَفَّرَ عَنْهُ بِهَا عَشْرَ سَيِّئَاتٍ ، وَرَفَعَ لَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ ، وَرَدَّ اللهُ عَلَيْهِ بِمِثْلِ قَوْلِهِ ، وَعُرِضَتْ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ کا چہرہِ انور خوشی و مسرت سے دمک رہا تھا، میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ اس وقت جس (سرور انگیز) کیفیت میں ہیں، میں نے آپ کو اس سے پہلے کبھی اس حال میں نہیں دیکھا؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے (خوش ہونے سے) کیا چیز روک سکتی ہے؟ حالانکہ ابھی میرے پاس جبرئیل علیہ السلام آئے اور انہوں نے عرض کیا: اپنی امت کو خوشخبری دے دیں کہ جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دے گا، اس کے دس گناہ مٹا دے گا، اس کے دس درجات بلند فرما دے گا، اللہ سبحانہ و تعالیٰ اسے ویسا ہی جواب عطا فرمائے گا جیسا اس نے کہا ہوگا اور قیامت کے دن وہ درود آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔“