مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي طلحة— ابو طلحہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي طَلْحَةَ باب: ابو طلحہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1418
حَدَّثَنَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَحَّى بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ ، فَقَالَ عِنْدَ الذَّبْحِ الْأَوَّلِ : عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ، وَقَالَ عِنْدَ الذَّبْحِ الْآخَرِ : عَمَّنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي مِنْ أُمَّتِي .
ترجمہ
سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دو چت کبرے مینڈھوں کی قربانی فرمائی، آپ ﷺ نے پہلے مینڈھے کو ذبح کرتے وقت فرمایا: «عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ» ”یہ محمد (ﷺ) اور آلِ محمد کی جانب سے ہے“ اور دوسرے مینڈھے کو ذبح کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: «عَمَّنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي مِنْ أُمَّتِي» ”یہ میری امت کے ان لوگوں کی طرف سے ہے جو مجھ پر ایمان لائے اور انہوں نے میری تصدیق کی“۔