مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي طلحة— ابو طلحہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي طَلْحَةَ باب: ابو طلحہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1417
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَحَّى بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ ، فَقَالَ عِنْدَ الذَّبْحِ الْأَوَّلِ : عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ، وَقَالَ عِنْدَ الذَّبْحِ الثَّانِي : عَمَّنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَ مِنْ أُمَّتِي .
ترجمہ
سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے دو چتکبرے (سیاہ و سفید مائل) مینڈھوں کی قربانی پیش فرمائی، چنانچہ آپ ﷺ نے پہلے جانور کو ذبح کرتے وقت فرمایا: «عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ» ”یہ محمد اور آلِ محمد (ﷺ) کی جانب سے ہے“ اور دوسرے مینڈھے کو ذبح کرتے وقت ارشاد فرمایا: «عَمَّنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَ مِنْ أُمَّتِي» ”یہ میری امت کے ان افراد کی طرف سے ہے جو مجھ پر ایمان لائے اور میری تصدیق کی۔“