مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1363
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ : « إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ رُؤْيَا يُحِبُّهَا فَإِنَّهَا مِنَ اللهِ ، فَلْيَحْمَدِ اللهَ عَلَيْهَا وَلْيُحَدِّثْ بِهَا ، وَإِذَا رَأَى غَيْرَ ذَلِكَ مِمَّا يَكْرَهُ فَإِنَّهَا مِنَ الشَّيْطَانِ فَلْيَسْتَعِذْ مِنْ شَرِّهَا ، وَلَا يَذْكُرْهَا لِأَحَدٍ فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ » .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جسے وہ پسند کرتا ہو تو یقیناً وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہوتا ہے، پس اسے چاہیے کہ اس پر اللہ کی حمد و ثنا کرے اور اسے (دوسروں سے) بیان کرے، اور جب اس کے علاوہ کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو تو وہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، لہٰذا اسے چاہیے کہ اس کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرے اور کسی کے سامنے اس کا تذکرہ نہ کرے، تو وہ خواب اسے ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔“