❮
❯
حدیث نمبر: 1338
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « يُقَالُ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ إِذَا دَخَلَ الْجَنَّةَ : اقْرَأْ وَاصْعَدْ ، فَيَقْرَأُ وَيَصْعَدُ بِكُلِّ آيَةٍ دَرَجَةً حَتَّى يَقْرَأَ آخِرَ شَيْءٍ مَعَهُ » .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”صاحبِ قرآن (قرآن کے قاری و حافظ) سے جب وہ جنت میں داخل ہوگا تو کہا جائے گا کہ: ’قرآن پڑھتا جا اور (درجات کی بلندی کی طرف) چڑھتا جا‘، چنانچہ وہ پڑھتا جائے گا اور ہر آیت کی تلاوت پر ایک درجہ بلند ہوتا جائے گا، یہاں تک کہ وہ اپنے پاس محفوظ آخری آیت بھی مکمل پڑھ لے گا۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / من مسند أبي سعيد الخدري / حدیث: 1338
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى الكلام عليه [برقم 1094]»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3780، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10967، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11647، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1333»