❮
❯
حدیث نمبر: 132
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ : قَرَأَ أَبُو بَكْرٍ هَذِهِ الْآيَةَ : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ النَّاسَ يَضَعُونَ هَذِهِ الْآيَةَ عَلَى غَيْرِ مَوْضِعِهَا ، أَلَا وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ الْقَوْمَ إِذَا رَأَوُا الظَّالِمَ فَلَمْ يَأْخُذُوا عَلَى يَدَيْهِ ، وَالْمُنْكَرَ فَلَمْ يُغَيِّرُوهُ ، عَمَّهُمُ اللهُ بِعِقَابِهِ .
ترجمہ

قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے یہ آیتِ کریمہ تلاوت فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ﴾ ”اے ایمان والو! تم اپنی فکر کرو، جب تم خود راہِ راست پر ہو تو کسی دوسرے کی گمراہی تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گی“ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لوگ اس آیت کو اس کے اصل محل اور مفہوم کے خلاف استعمال کرتے ہیں، خبردار! یقیناً میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”بلاشبہ جب لوگ کسی ظالم کو (ظلم کرتا) دیکھیں اور اس کے ہاتھ نہ پکڑیں (یعنی اسے ظلم سے نہ روکیں) اور کسی برائی کو دیکھ کر اسے تبدیل نہ کریں، تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنے عذاب کی لپیٹ میں لے لے۔““

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه / حدیث: 132
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4338، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17، 30، 54، وأخرجه فتح الباري برقم: 6691، وأخرجه مسند البزار برقم: 69، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2532، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 302، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 58، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 127»