مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1297
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا الْمُسْتَمِرُّ بْنُ الرَّيَّانِ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ مَخَافَةُ رَجُلٍ - أَوْ مَخَافَةُ بَشَرٍ - أَنْ يَتَكَلَّمَ بِالْحَقِّ إِذَا رَآهُ ، أَوْ عَلِمَهُ » .
قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : فَلَقِيتُ مُعَاوِيَةَ ، فَقُلْتُ لَهُ : إِنَّهُ لَيْسَ صَاحِبُ غَدْرٍ إِلَّا لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِوَاءُ غَدْرٍ بِغَدْرَتِهِ ، وَلَا غَادِرَ أَعْظَمُ مِنْ أَمِيرِ عَامَّةٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص کو لوگوں کا رعب یا کسی انسان کا خوف اس حق بات کو بیان کرنے سے ہرگز نہ روکے جسے وہ دیکھ لے یا اسے اس کا علم ہو جائے“، سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ پھر میری ملاقات سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے ان سے کہا: ”بے شک جو بھی عہد شکن ہے، قیامت کے دن اس کی عہد شکنی کے بقدر اس کے لیے ایک جھنڈا (نصب کیا جائے گا)، اور عامۃ الناس کے امیر سے بڑھ کر کوئی بڑا عہد شکن نہیں ہے“۔