مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : لَمْ نَعْدُ أَنْ فُتِحَتْ خَيْبَرُ ، فَوَقَعْنَا فِي تِلْكَ الْبَقْلَةِ ؛ الثُّومِ وَالْبَصَلِ ، فَأَكَلْنَا مِنْهَا أَكْلًا شَدِيدًا ، قَالَ : وَنَاسٌ جِيَاعٌ ، فَرَجَعْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ ، فَوَجَدَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الرِّيحَ ، فَقَالَ : « مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ الْخَبِيثَةِ شَيْئًا فَلَا يَقْرَبْنَا فِي الْمَسْجِدِ » فَقَالَ النَّاسُ : حُرِّمَتْ حُرِّمَتْ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَيْسَ لِي تَحْرِيمُ مَا أَحَلَّ اللهُ ، وَلَكِنَّهَا شَجَرَةٌ أَكْرَهُ رِيحَهَا .
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابھی خیبر فتح ہی ہوا تھا کہ ہم ان سبزیوں یعنی لہسن اور پیاز پر ٹوٹ پڑے اور ہم نے انہیں خوب جی بھر کر کھایا کیونکہ لوگ بھوکے تھے، پھر جب ہم مسجد میں آئے تو رسول اللہ ﷺ نے ان کی بو محسوس کی اور ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اس ناپسندیدہ پودے میں سے کچھ کھایا ہو، وہ مسجد میں ہمارے قریب نہ آئے۔“ یہ سن کر لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ: ”یہ حرام ہو گیا، یہ حرام ہو گیا!“ جب یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے جو چیز حلال کی ہے، اسے حرام قرار دینے کا مجھے کوئی اختیار نہیں ہے، البتہ یہ ایسا پودا ہے جس کی بو مجھے ناپسند ہے۔“