مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1098
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « رَحْمَةُ اللهِ مِائَةُ جُزْءٍ ، فَقَسَمَ جُزْءًا مِنْهَا بَيْنَ الْخَلَائِقِ ، فِيهِ يَتَرَاحَمُونَ : النَّاسُ وَالْوُحُوشُ وَالطَّيْرُ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سو حصے ہیں، پس اس نے ان میں سے ایک حصہ تمام مخلوقات کے درمیان تقسیم فرما دیا ہے جس کی بدولت وہ ایک دوسرے کے ساتھ رحم دلی کا معاملہ کرتے ہیں، جن میں انسان، وحشی جانور اور پرندے سب شامل ہیں۔“