مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 103
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، قَالَ : نَزَلَ النَّبِيُّ مَنْزِلًا ، فَبَعَثَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ مَعَ ابْنٍ لَهَا شَاةً ، فَحَلَبَ ثُمَّ قَالَ : انْطَلِقْ بِهِ إِلَى أُمِّكَ ، فَشَرِبَتْ حَتَّى رَوِيَتْ ، ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى فَحَلَبَ ثُمَّ سَقَى أَبَا بَكْرٍ ، ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى فَحَلَبَ ثُمَّ شَرِبَ .
ترجمہ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک جگہ قیام فرمایا، تو ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے ہمراہ آپ ﷺ کی خدمت میں ایک بکری بھیجی، آپ ﷺ نے اس کا دودھ نکالا اور ارشاد فرمایا: ”اسے اپنی والدہ کے پاس لے جاؤ“، چنانچہ اس خاتون نے وہ دودھ پی لیا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگئیں، پھر وہ لڑکا ایک اور بکری لے کر آیا تو آپ ﷺ نے اسے دوہا اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو پلایا، پھر وہ ایک اور بکری لایا تو آپ ﷺ نے اسے بھی دوہ کر خود نوش فرمایا۔