مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ بِبَرَاءَةٌ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ : لَا يَحُجُّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ ، وَلَا يَطُوفَنَّ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ ، وَلَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ ، وَمَنْ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُدَّةٌ فَأَجَلُهُ إِلَى مُدَّتِهِ ، وَاللهُ بَرِيءٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَرَسُولُهُ ، قَالَ : فَسَارَ بِهَا ثَلَاثًا ، ثُمَّ قَالَ لِعَلِيٍّ : الْحَقْهُ ، فَرُدَّ عَلَيَّ أَبَا بَكْرٍ وَبَلِّغْهَا ، قَالَ : فَفَعَلَ ، قَالَ : فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ بَكَى ، وَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ أَحَدَثَ فِيَّ شَيْءٌ ؟ قَالَ : ثُمَّ قَالَ : مَا حَدَثَ فِيكَ إِلَّا خَيْرٌ ، إِلَّا أَنِّي أُمِرْتُ بِذَلِكَ ، أَنْ لَا يُبَلِّغَ إِلَّا أَنَا أَوْ رَجُلٌ مِنِّي .
سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے انہیں سورہ براءت دے کر اہل مکہ کی طرف اس پیغام کے ساتھ روانہ کیا کہ: ”اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے، کوئی برہنہ شخص بیت اللہ کا طواف نہ کرے، اور جنت میں صرف مسلمان نفس ہی داخل ہوگا، اور جس شخص کا رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (معاہدے کی) کوئی مدت مقرر ہے تو اس کی وہ مدت برقرار رہے گی، اور ﴿أَنَّ اللَّهَ بَرِيءٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ۙ وَرَسُولُهُ﴾ بے شک اللہ اور اس کا رسول مشرکین سے بیزار اور بری الذمہ ہیں“۔ راویِ حدیث زید بن یثیع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تین دن کی مسافت طے کر چکے تھے کہ نبی اکرم ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”ان کے پیچھے جاؤ، ابو بکر کو میرے پاس واپس بھیج دو اور تم خود یہ پیغام اہل مکہ تک پہنچاؤ“۔ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر جب سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے تو (فرطِ غم سے) رو پڑے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا میرے بارے میں کوئی (ناگواری کا) حکم نازل ہوا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے حق میں خیر کے سوا کچھ نہیں ہوا، بات صرف اتنی ہے کہ مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ اس پیغام کی تبلیغ یا تو میں خود کروں یا وہ شخص کرے جو مجھ سے (میرے اہل بیت سے) ہو“۔