حدیث نمبر: 38637
٣٨٦٣٧ - حدثنا الفضل (عن) (١) ابن أبي (غنية) (٢) عن شيخ من أهل المدينة قال: قال معاوية: أنا أول الملوك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
مدینہ کے ایک بزرگ کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے کہا کہ میں پہلا بادشاہ ہوں۔
حدیث نمبر: 38638
٣٨٦٣٨ - حدثنا ابن آدم (حدثنا) (١) إسرائيل بن يونس عن (٢) أبي إسحاق قال: أول من خطب قاعدًا معاوية، قال: ثم اعتذر إلى الناس ثم قال: إني أشتكي قدمي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے سب سے پہلے بیٹھ کر خطبہ دیا۔ پھر لوگوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں پاؤں کی تکلیف کی وجہ سے ایسا کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 38639
٣٨٦٣٩ - حدثنا يزيد بن هارون حدثنا العوام بن حوشب عن إبراهيم التيمي قال: إن أول ما (يبدأ) (١) الوسواس من الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی کہتے ہیں کہ وسوسے سب سے پہلے وضو کے راستے سے آتے ہیں۔
حدیث نمبر: 38640
٣٨٦٤٠ - حدثنا محمد بن الحسن الأسدي حدثنا أبو عوانة عن أبي (بشر) (١) عن مجاهد قال: بدء الخلق العرش والماء والهواء، وخلقت الأرض من الماء، وبدء (الخلق) (٢) الاثنين والثلاثاء والأربعاء والخميس، وجمع الخلق يوم الجمعة، فتهودت اليهود يوم السبت، ويوم من الستة الأيام كألف سنة مما تعدون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مخلوق میں سب سے پہلے عرش، پانی اور ہوا کو پیدا کیا گیا۔ زمین کو پانی سے بنایا گیا اور مخلوق کی ابتداء اتوار، پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو ہوئی۔ مخلوق کو جمعہ کے دن جمعہ کیا گیا۔ پھر یہودیوں نے ہفتہ کے دن کو افضل مانا۔ ان چھ دنوں میں سے ہر دن تمہارے حساب سے ایک ہزار سال کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 38641
٣٨٦٤١ - حدثنا محمد بن الحسن حدثنا أبو عوانة عن مغيرة عن عامر عن عدي ابن حاتم قال: أتيت عمر في ناس من قومي، فجعل يفرض لرجال من طيء في ألفين، ويعرض عني، فقلت: يا أمير المؤمنين أما (تعرفني؟) (١) فضحك حتى استلقى لقفاه، ثم قال: (واللَّه) (٢) إني لأعرفك، قد آمنت إذ كفروا، وأقبلت إذ أدبروا (٣)، ثم أخذ يعتذر، ثم قال: إنما فرضت لقوم أجحفت بهم الفاقة وهم سراة عشائرهم لما ينوبهم من الحقوق (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ میں اپنی قوم کے کچھ لوگوں کے ساتھ حضرت عمر بن خطاب کی خدمت میں حاضر ہوا۔ وہ قبیلہ طی کے کچھ لوگوں کو مال دینے میں مشغول تھے اور مجھ سے اعراض فرما رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ اے امیر المومنین ! کیا آپ مجھے جانتے نہیں ہں ت۔ یہ بات سن کر حضرت عمر ہنسے اور ہنستے ہنستے لیٹنے لگے۔ پھر فرمایا کہ خدا کی قسم ! میں تمہں ت اچھی طرح جانتا ہوں، جب سب لوگوں نے کفر کیا تو تم ایمان لائے، جب سب نے رخ پھیرا تو تم اسلام کی طرف متوجہ ہوئے۔ پھر عذر پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے فاقے کے شکار کچھ لوگوں کو مال دے رہا تھا۔ وہ اپنے خاندانوں کے معزز لوگ ہیں۔
حدیث نمبر: 38642
٣٨٦٤٢ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن سفيان عن (أبي حصين) (١) عن أبي ظبيان عن عبد اللَّه بن عمرو قال: الشام أول الأرض خرابا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے سرزمین شام بےآباد ہوگی۔
حدیث نمبر: 38643
٣٨٦٤٣ - حدثنا الفضل حدثنا مالك بن أنس عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه قال: أدركت الناس إذا ذهبوا إلى (الجمار) (١) ذهبوا مشاة ورجعوا مشاة، وأول من ركب معاوية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو جنازے میں پیدل جاتے تھے اور پیدل آتے تھے۔ سب سے پہلے جنازے کے لئے سواری کو حضرت معاویہ نے استعمال کیا۔
حدیث نمبر: 38644
٣٨٦٤٤ - حدثنا هوذة حدثنا عوف عن محمد قال: كان أول (دعوة) (١) دانيال في سوسنة (قال: بلغني أن سوسنة) (٢) كانت فتاة جميلة في بني إسرائيل متعبدة -ثم ذكر حديثًا فيه طول.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ حضرت دانیال کی اولین دعوت سو سن کے بارے میں تھی۔ وہ بنی اسرائیل کی ایک عبادت گزار اور خوبصورت لڑکی تھی۔ (آگے پورا واقعہ بیان کیا)
حدیث نمبر: 38645
٣٨٦٤٥ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد: كن النساء (الأولون) (١) يجعلن في أكمة (أدرعهن) (٢) (مزارا) (٣) تدخله إحداهن في أصبعها (تغطي) (٤) به الخاتم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ پہلی عورتیں اپنی آستینوں میں سوراخ رکھتی تھیں جس میں اپنی انگوٹھیوں کو چھپانے کے لئے اپنی انگلیوں کو داخل کردیا کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 38646
٣٨٦٤٦ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن للصلاة أولا وآخرا" -ثم ذكر فيه حديثًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز کا ایک اول ہے اور ایک آخر ہے۔ (پھر پوری حدیث کو ذکر کیا)
حدیث نمبر: 38647
٣٨٦٤٧ - حدثنا عفان حدثنا حماد بن سلمة حدثنا أبو المهزم عن أبي هريرة ⦗١٦٢⦘ قال: أول من يدخل من هذه الأمة النار (السواطون) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اس امت میں سب سے پہلے ظلم کے لئے کوڑے اٹھا کر رکھنے والے داخل ہوں گے۔
حدیث نمبر: 38648
٣٨٦٤٨ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: أول من طاف بالبيت الملائكة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خانہ کعبہ کا طواف سب سے پہلے فرشتوں نے کیا۔
حدیث نمبر: 38649
٣٨٦٤٩ - حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن أبي عثمان قال: عليكم بالسماع الأول.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ تم پر سنی گئی دو باتوں میں سے پہلی بات پر یقین رکھنا لازم ہے۔
حدیث نمبر: 38650
٣٨٦٥٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن داود عن زرارة بن أوفى عن تميم الداري قال: أول ما يحاسب (به العبد) (١) يوم القيامة الصلاة المكتوبة، فإن أتمها وإلا قيل: انظروا هل له من تطوع، فأكملت (الفريضة) (٢) من تطوعه، فإن لم (تكمل) (٣) الفريضة ولم يكن له تطوع أخذ بطرفيه فقذف به في النار (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت تمیم داری فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن سب سے پہلے فرض نماز کا حساب کیا جائے گا۔ اگر وہ پوری نکل آئی تو ٹھیک اور اگر وہ پوری نہ نکلی تو کہا جائے گا کہ دیکھو کہ اس کے پاس نوافل بھی ہیں۔ اس کے نوافل سے فرضوں کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ اگر فرض پورے نہ نکلے اور نوافل بھی نہ ہوئے تو اس آدمی کو پکڑ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 38651
٣٨٦٥١ - (حدثنا عفان) (١) حدثنا همام حدثنا عطاء بن السائب قال: أول يوم عرفت فيه عبد الرحمن بن أبي ليلى رأيت شيخًا أبيض الرأس واللحية على حمار وهو يتبع جنازة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کو جب پہلی مرتبہ دیکھا تو وہ سفید داڑھی اور سفید بالوں والے بوڑھے تھے اور گدھے پر سوار ہوکر جنازے کے پیچھے جارہے تھے۔
حدیث نمبر: 38652
٣٨٦٥٢ - حدثنا (جرير) (١) بن عبد الحميد الضبي عن منصور عن تميم بن سلمة قال: أول ما يسأل عنه العبد (يسأل) (٢) عن صلاته، فإن تقبلت منه تقبل منه سائر عمله، وإن ردت عليه رد عليه سائر عمله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت تمیم بن سلمہ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ اگر نماز قبول ہوگئی تو باقی سارے نماز بھی قبول ہوجائیں گے اور اگر نماز مردود ہوگئی تو باقی اعمال بھی مردود ہوجائیں گے۔
حدیث نمبر: 38653
٣٨٦٥٣ - حدثنا عفان وابن أبي بكير قالا: حدثنا حماد بن سلمة عن علي ابن زيد عن أنس بن مالك أن رسول اللَّه ﷺ قال: "أول من يكسى حلة من النار إبليس، فيضعها على حاجبه ويسحبها من خلفه وهو يقول: يا ثبوره، وذريته خلفه وهم يقولون: يا ثبورهم، حتى يقف على النار فيقول: يا ثبوراه، ويقولون، يا ثبورهم، فيقول: ﴿لَا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا﴾ [الفرقان: ١٤] " (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے ابلیس کو آگ کا لباس پہنایا جائے گا۔ وہ اسے اپنے پہلو پر رکھے گا اور اسے اپنے پیچھے سے اتارنے کی کوشش کرے گا اور اپنی موت کو پکارے گا۔ اس کی اولادیں اس کے پیچھے ہوں گی اور وہ بھی اپنی موت کو پکار رہی ہوں گی۔ پھر وہ جہنم کے پاس کھڑا ہوکر اپنی موت کو پکارے گا اور شیطان کے چیلے بھی اپنی موت کو پکاریں گے۔ اس پر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ آج تم ایک موت کو نہ پکارو بلکہ کئی موتوں کو پکارو پھر بھی موت نہیں آئے گی۔
حدیث نمبر: 38654
٣٨٦٥٤ - حدثنا عفان حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن (عبيد اللَّه) (١) ابن إبراهيم قال: أول من ألقى (الحصى) (٢) في (مسجد) (٣) النبي ﷺ عمر بن الخطاب، كان الناس إذا رفعوا رؤوسهم من السجود نفضوا أيديهم فأمر (بالحصى) (٤) فجيء به من العقيق، فبسط في مسجد النبي ﷺ (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ مسجد نبوی میں سب سے پہلے کنکریاں حضرت عمر بن خطاب نے بچھوائیں۔ لوگ جب اپنے سروں کو اٹھاتے تھے تو اپنے ہاتھوں کو جھاڑ تے تھے۔ انہوں نے کنکریاں بچھانے کا حکم دیا۔ مقام عقیق سے کنکریاں لائی گئیں اور مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مںْ بچھا دی گئیں۔
حدیث نمبر: 38655
٣٨٦٥٥ - حدثنا بكر بن عبد الرحمن عن عيسى بن المختار عن محمد بن أبي ليلى عن أبي الزبير عن جابر قال: لقد لبثنا (بالمدينة) (١) سنتين قبل أن يقدم علينا رسول اللَّه ﷺ نعمر (المساجد) (٢) ونقيم الصلاة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم مدینہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تشریف لانے سے دو سال پہلے وہاں قیام پذیر تھے۔ ہم مساجد کو آباد رکھتے تھے اور نماز قائم کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 38656
٣٨٦٥٦ - حدثنا غندر (حدثنا) (١) شعبة عن عمرو بن مرة عن أبي حمزة عن زيد بن أرقم قال: أول من أسلم مع رسول اللَّه ﷺ علي بن أبي طالب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سب سے پہلے ایمان لانے والے حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا تذکرہ حضرت نخعی سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سب سے پہلے ایمان لانے والے حضرت ابوبکر ہیں۔
حدیث نمبر: 38657
٣٨٦٥٧ - (قال) (١): فذكرت ذلك (للنخعي) (٢) فأنكره، وقال: أبو بكر أول من أسلم مع رسول اللَّه ﷺ (٣).
حدیث نمبر: 38658
٣٨٦٥٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم (عن) (١) (٢) سلمان الفارسي قال: أول ما خلق اللَّه من آدم راسه فجعل ينظر وهو يخلق، قال: ⦗١٦٥⦘ (وبقيت) (٣) رجلاه، فلما كان بعد العصر قال: يا رب عجل قبل الليل، فذلك قوله (تعالى) (٤): ﴿وَكَانَ الْإِنْسَانُ عَجُولًا﴾ [الإسراء: ١١] (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان فارسی فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے حضرت آدم کے سر کو پیدا کیا۔ پس حضرت آدم خود کو تخلیق ہوتا دیکھتے رہے۔ عصر کے بعد ان کے پاؤں کا بننا باقی رہ گیا تو انہوں نے کہا کہ اے میرے رب ! رات سے پہلے جلدی کرکے مجھے مکمل کردیجئے۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان (وَکَانَ الإِنْسَاْن عَجُولاً ) کا یہی معنی ہے۔
حدیث نمبر: 38659
٣٨٦٥٩ - حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن عامر قال: المهاجرون الأولون من أدرك البيعة تحت الشجرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ الْمُہَاجِرُونَ الأَوَّلُونَ وہ ہیں جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی۔
حدیث نمبر: 38660
٣٨٦٦٠ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى حدثنا إسرائيل عن إبراهيم بن مهاجر (عن مجاهد) (١) قال: إن أول من بني بابا بمكة عبد الرحمن بن سهيل، أتى عمر فقال: إن الرجل لينزل علينا ليس معه خادم فيترك نعله وناقته ثم يخرج، وإنك (تضمننا) (٢) وإنا نخاف اللصوص، فائذن لي (فأجعل بابا) (٣)، فأذن له فتكلفت قريش فجعلوا الأبواب (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مکہ میں سب سے پہلے عبد الرحمن بن سہیل نے دروازہ بنایا۔ وہ حضرت عمر کے پاس آئے اور ان سے عرض کیا کہ بعض اوقات ہمارے پاس ایسا مہمان بھی آتا ہے جس کے ساتھ کوئی خادم نہیں آتا۔ وہ اپنی جوتی کو اتار دیتا ہے اور سواری کو کھلا چھوڑ دیتا ہے۔ ہمیں چوروں کا خدشہ ہے، ہمیں اجازت دیجئے کہ ہم دروازہ بنالیں۔ حضرت عمر نے اجازت دے دی۔ اس کے بعد قریش نے بھی دروازے بنانا شروع کردیئے۔
حدیث نمبر: 38661
٣٨٦٦١ - حدثنا (عبد) (١) الوهاب الثقفي عن يونس عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ (٢): "الوليمة (أول يوم حق) (٣)، والثاني معروف، وما وراء ⦗١٦٦⦘ ذلك فهو رياء" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ولیمہ پہلے دن حق ہے، دوسرے دن نیکی ہے اور اس کے بعد ریاء ہے۔
حدیث نمبر: 38662
٣٨٦٦٢ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن خالد عن ابن سيرين قال: أول ما منع القاتل الميراث لمكان صاحب البقرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جس قاتل کو میراث سے محروم کیا گیا وہ قاتل تھا جس کی تلاش میں بنی اسرائیل نے گائے ذبح کی تھی۔
حدیث نمبر: 38663
٣٨٦٦٣ - حدثنا ابن أبي عدي عن بن عون عن (عمير) (١) بن إسحاق قال: قيل لهم يوم بدر: تسوموا فإن الملائكة قد تسومت، قال: فأول (ما) (٢) جعل الصوف ليومئذ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیر بن اسحاق فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر میں سب سے پہلے اہل ایمان سے کہا گیا کہ تم بھی نشان لگا لو کیونکہ آج کے دن فرشتوں نے بھی نشان اور علامت لگائی ہے۔ بس وہ پہلا دن تھا جب صوف کو بطور علامت استعمال کیا گیا۔
حدیث نمبر: 38664
٣٨٦٦٤ - حدثنا أبو بكر الحنفي عن (كثير) (١) بن زيد المديني عن المطلب بن عبد اللَّه بن حنطب قال: لما مات عثمان بن مظعون دفنه رسول اللَّه ﷺ بالبقيع أول من دفن فيه، ثم قال لرجل عنده: "اذهب إلى تلك الصخرة، فأتني بها حتى أضعها عند قبره حتى أعرفه بها"، فمن مات من أهلنا دفناه عنده (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطلب بن عبد اللہ بن حنطب فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان بن مظعون کا وصال ہوگیا تو انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بقیع میں دفن کرایا۔ وہ بقیع میں دفن ہونے والے پہلے شخص ہیں۔ پھر آپ نے اپنے پاس موجود ایک آدمی سے فرمایا کہ اس چٹان کو لے آؤ اور اس قبر کے پاس رکھ دو تاکہ میں اسے پہچان سکوں اور ہمارے اہل میں سے جس کا بیس انتقال ہوگا ہم اسے اسی کے پاس دفن کریں گے۔
حدیث نمبر: 38665
٣٨٦٦٥ - حدثنا ابن فضيل عن مطرف (عن عامر) (١) في اليوم (٢) يقول الناس إنه من رمضان، قال: فقال: لا (يصومن) (٣) إلا مع الإمام (٤)، ((فإنما) (٥) كانت أول الفرقة في مثل هذا) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر اس دن کے بارے میں جسے کے بارے میں لوگ کہیں کہ یہ رمضان ہے۔ فرماتے ہیں کہ تم صرف امام کے ساتھ ہی روزہ رکھو۔ کیونکہ پہلی جدائی انہی جیسے امور کے بارے میں ہوگی۔
حدیث نمبر: 38666
٣٨٦٦٦ - حدثنا الفضل بن دكين عن أبي إسرائيل عن الحكم عن أبي سليمان (الجهني) (١) يعني زيد بن وهب عن حذيفة فذكر قتل عثمان قال: أما إنها أول الفتن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ پہلا فتنہ تھا۔
حدیث نمبر: 38667
٣٨٦٦٧ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا عمار بن (رُزيق) (١) عن الأعمش عن زيد بن وهب عن حذيفة قال أرأيتم يوم الدار كانت فتنة -يعني قتل عثمان فإنها أول الفتن وآخرها الدجال (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کو مخاطب کرکے فرمایا کہ کیا تم نے یوم الدار کو دیکھا۔ یعنی حضرت عثمان کی شہادت۔ وہ پہلا فتنہ تھا اور آخری فتنہ دجال کا ہوگا۔
حدیث نمبر: 38668
٣٨٦٦٨ - حدثنا أبو أسامة عن (مجالد) (١) قال: أخبرنا عامر أن أول جد خاصم (بني) (٢) (بنيه) (٣) عمر بن الخطاب، مات ابنه وترك ابنين فخاصمهم إلى ⦗١٦٨⦘ زيد بن ثابت فرآه عمر ينظر في شأنهم فقال: من يخاصمني في ولدي، فقال زيد: إن لهم أبا دونك، فشرك بينهم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ وہ پہلے دادا جنہوں نے اپنے پوتوں کو حاصل کرنے کے لئے جھگڑا کیا حضرت عمر بن خطاب تھے۔ ان کے صاحبزادے کا انتقال ہوا اور انہوں نے دو بیٹے چھوڑے۔ حضرت عمر ان کے حصول کا جھگڑا لے کر حضرت زید بن ثابت کے پاس گئے۔ جب انہوں نے دیکھا کہ حضرت زید ان کے خلاف فیصلہ کریں گے تو فرمایا کہ میری اولاد کے بارے میں کون میرا فریق بن سکتا ہے ؟ حضرت زید نے فرمایا کہ ان کے والد آپ نہیں کوئی اور ہے۔ پھر ان کے درمیان شراکت کرادی۔
حدیث نمبر: 38669
٣٨٦٦٩ - حدثنا زيد بن الحباب عن معاوية بن صالح قال: حدثني (١) أيوب (٢) أبو زيد الحمصي عن عبادة بن الوليد بن عبادة عن أبيه أنه دخل على عبادة وهو مريض فقال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "أول شيء خلق اللَّه القلم، فقال: أجر، فجرى تلك الساعة بما هو كائن" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ولید بن عبادہ اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ مرض الوفات میں ان کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا کیا۔ پھر اس سے فرمایا تو چل۔ پھر قلم چلا اور اس نے قیامت تک وقوع پذیر ہونے والے تمام واقعات کو لکھ لیا۔
حدیث نمبر: 38670
٣٨٦٧٠ - حدثنا هشيم عن أشعث عن الزهري قال: أول من أحدث الأذان الأول يوم الجمعة (عثمان) (١) ليؤذن أهل (السوق) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جمعہ کی پہلی اذان حضرت عثمان نے شروع کرائی تاکہ بازار والوں کو اطلاع ہوجائے۔
حدیث نمبر: 38671
٣٨٦٧١ - حدثنا إسماعيل يعني ابن علية عن ذر عن الزهري: كان الأذان عند خروج الإمام فأحدث أمير المؤمنين عثمان التأذينة الثانية على الزوراء (ليجتمع) (١) الناس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اذان امام کے خروج کے وقت ہوتی تھی۔ پھر امیر المومنین حضرت عثمان نے لوگوں کو جمع کرنے کے لئے دوسری اذان کو شروع کرایا۔
حدیث نمبر: 38672
٣٨٦٧٢ - حدثنا أبو أسامة عن جرير بن حازم أبي النضر: سأل رجل محمد بن سيرين: ما تقول في مجالسة هؤلاء القصاص؟ قال: لا آمرك به ولا أنهاك عنه، القصص أمر محدث، (أحدثه) (١) هذا (الخلق) (٢) من الخوارج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر بن حازم کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت محمد بن سیرین سے سے سوال کیا کہ آپ ان قصہ خوانوں کی صحبت کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نہ تو تمہیں اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی اس سے منع کرتا ہوں۔ قصہ خوانی ایک نئی چیز ہے جسے خوارج نے شروع کیا ہے۔
حدیث نمبر: 38673
٣٨٦٧٣ - حدثنا (معتمر) (١) عن ليث عن مجاهد: لما خلق اللَّه آدم خلق عينيه قبل بقية جسده فقال: أي رب (أتم) (٢) بقية خلقي قبل غيبوبة الشمس فأنزل اللَّه: ﴿(وَكَانَ) (٣) الْإِنْسَانُ عَجُولًا﴾ [الإسراء: ١١].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو پیدا کیا تو ان کی آنکھوں کو باقی جسم سے پہلے بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اے میرے رب میری تخلیق کو سورج کے غروب ہونے سے پہلے پورا فرما۔ اسی بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { وَکَانَ الإِنْسَاْن عَجُولاً }۔
حدیث نمبر: 38674
٣٨٦٧٤ - حدثنا ابن عيينة عن حصين عن أبي مالك قال: أول آية أنزلت من براءة: ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾ [التوبة: ٤١] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مالک فرماتے ہیں کہ سورة التوبہ کی آیات میں سب سے پہلے یہ آیت نازل ہوئی { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاًَ }۔
حدیث نمبر: 38675
٣٨٦٧٥ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن محمد بن كعب قال: خلق اللَّه الأرواح قبل أن يخلق الأجساد فأخذ ميثاقهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جسموں سے پہلے روحوں کو پیدا کیا اور ان سے وعدہ لیا۔
حدیث نمبر: 38676
٣٨٦٧٦ - حدثنا ابن نمير عن حجاج عن أبي إسحاق عن الحارث قال: أول شيء يبدأ به قبل الوضوء غسل الكفين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ وضو میں سب سے پہلے ہتھیلیوں کو دھونے کا حکم ہوا۔
…