کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: کس دن اور کن اوقات میں سفر کرنا مستحب ہے
❮
❯
٣٥٨٦٧ - حدثنا ابن مبارك عن يونس عن الزهري عن عبد الرحمن بن كعب عن أبيه قال: قل ما كان رسول اللَّه ﷺ يسافر إلا يوم خميس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعرات کے علاوہ بہت کم ہی سفر فرمایا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35867
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٤٩)، ومسلم (٢٧٦٩).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35867، ترقيم محمد عوامة 34304)
٣٥٨٦٨ - حدثنا وكيع عن مهدي بن ميمون عن واصل مولى أبي عيينة أن النبي ﷺ (كان) (١) يسافر يوم الخميس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت واصل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جمعرات کے دن سفر فرمایا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35868
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل، واصل من تابعي التابعين.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35868، ترقيم محمد عوامة 34305)
٣٥٨٦٩ - حدثنا هشيم عن يعلى بن عطاء عن عمارة بن (حديد) (١) عن صخر الغامدي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اللهم بارك لأمتي في بكورها"، قال: وكان إذا ⦗٥١٥⦘ بعث سرية أو جيشا بعثهم في أول النهار، قال: وكان صخر رجلًا تاجرًا فكان يبعث بتجارته أول النهار فكثر ماله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صخر الغامدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی کہ : اے اللہ ! میری امت کے صبح کے اوقات میں برکت عطا فرما، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی لشکر یا سریہ بھیجتے تو صبح کے وقت بھتیجے صخر نامی ایک تاجر تھا جو تجارت کیلئے صبح کے وقت قافلہ (مال) بھیجا کرتا تھا اس کے مال میں (منافع) میں بہت اضافہ ہوگیا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35869
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35869، ترقيم محمد عوامة 34306)
٣٥٨٧٠ - حدثنا شريك عن علي بن (زيد) (١) عن سعيد بن المسيب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اللهم بارك لأمتي في بكورها" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاط میں دعا فرمائی کہ اے اللہ ! میری امت کے صبح کے اوقات میں برکت عطا فرما۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35870
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل ضعيف؛ سعيد تابعي، وعلي بن زيد ضعيف.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35870، ترقيم محمد عوامة 34307)
٣٥٨٧١ - حدثنا علي بن مسهر عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن سعد عن علي عن النبي ﷺ قال: "اللهم بارك لأمتي في بكورها" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35871
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35871، ترقيم محمد عوامة 34308)