٣٥٦٨٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سفيان بن حسين عن علي بن زيد عن أنس بن مالك قال: أهدى الأكيدر لرسول اللَّه ﷺ جرة مِنْ مَنّ فجعل يقسمها بيننا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اکیدر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ایک حلوے سے بھرا ہوا مٹکا ہدیہ بھیجا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ہمارے درمیان تقسیم کردیا۔
٣٥٦٨٥ - حدثنا حفص عن هشام بن عروة عن أبيه أن (أكيدر) (١) [دومة أهدى إلى النبي ﷺ هدية وهو مشرك فقبلها منه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ أُکَیْدِرَ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ہدیہ ارسال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہدیہ قبول فرمایا حالانکہ وہ مشرک تھا۔
٣٥٦٨٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر عن أبي عون عن أبي صالح الحنفي عن علي أن أكيدر] (١) دومة أهدى إلى النبي ﷺ ثوب حرير فأعطاه النبي ﷺ عليا فقال: " (شققه) (٢) خمرًا بين النسوة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اکیدر نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ریشمی کپڑا ہدیہ بھیجا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کپڑا حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دے کر فرمایا : عورتوں کیلئے اوڑھنی بنا لو۔
٣٥٦٨٧ - حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن الزهري: (أن رسول اللَّه ﷺ رد هدية رجل من المشركين (١). - قال الزهري) (٢): ثم إن الأمراء بعد قبلوا هداياهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زھری رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین میں سے ایک شخص کا ہدیہ قبول نہیں فرمایا، حضرت زہری فرماتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امراء ان کے ہدایا قبول فرما لیتے تھے۔
٣٥٦٨٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن عون عن الحسن أن عياض بن حمار أهدى إلى النبي ﷺ هدية فقال له النبي ﷺ: "يا عياض، هل كنت أسلمت؟ " فقال: لا، فردها عليه وقال: "إنا لا نقبل زيد المشركين" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ عیاض بن حمار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ہدیہ بھیجا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : اے عیاض ! کیا تو مسلمان ہوچکا ہے ؟ اس نے عرض کیا کہ نہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہدیہ اس کو واپس کردیا اور فرمایا ہم مشرکین کا عطیہ (ہدیہ) قبول نہیں کرتے۔
٣٥٦٩٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن عامر أن دحية الكلبي أهدى إلى النبي ﷺ جبة وخفين فقبلهما ولبسهما حتى خرقهما، و (يقسم) (١) الشعبي: ما (يدري) (٢) (ذكي) (٣) هما أم لا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دحیہ الکلبی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جبہ اور دو موزے ہدیہ بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو قبول فرمایا اور ان کو پہنتے رہے یہاں تک کہ وہ پھٹ گئے۔ حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ اس کھال کے بنے ہوئے تھے جس سے موزے بنتے ہیں یا نہیں۔
٣٥٦٩١ - حدثنا وكيع قال: ثنا موسى بن عبيدة عن سعد بن إبراهيم أن المقوقس أهدى إلى النبي ﷺ هدية فقبلها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابراہیم سے مروی ہے کہ مقوقس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیہ ارسال کیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو قبول فرمایا۔