کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ غلام اور مزدور کیلئے بھی غنیمت میں حصہ ہے
٣٥٤٢٧ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث، عن الحكم والحسن وابن سيرين قالوا: من شهد البأس من حر أو عبد أو أجير فله سهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جو بھی جہاد میں شریک ہو، آزاد، غلام یا مزدور میں سے اس کیلئے غنیمت میں سے حصہ ہے۔
٣٥٤٢٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الحسن وابن سيرين والحكم قالوا: العبد والأجير إذا شهدوا القتال أعطوا من الغنيمة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین اور حضرت حکم فرماتے ہیں غلام اور مزدور اگر جہاد میں شریک ہوں تو ان کو غنیمت میں سے حصہ دیا جائے گا۔
٣٥٤٢٩ - حدثنا محمد بن فضيل عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا شهد التاجر و (١) العبد قُسم له، وقسم للعبد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر تاجر اور غلام جہاد میں شریک ہو تو ان کیلئے غنیمت میں حصہ نکالا جائے گا۔
٣٥٤٣٠ - حدثنا غندر عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب قال: يسهم للعبد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ غلام کو حصہ دیا جائے گا۔
٣٥٤٣١ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن أبي ذئب عن (خاله) (١) الحارث بن عبد الرحمن عن أبي قرة قال: قسم لي أبو بكر الصديق كما قسم لسيدي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قرہ فرماتے ہیں کہ جس طرح میرے آقا کیلئے حصہ مقرر کیا اسی طرح حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے میرے لیے حصہ مقرر فرمایا۔
٣٥٤٣٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم في الغنائم يصيبها الجيش قال: إن (أعانهم) (١) التاجر والعبد ضرب لهما (بسهامهما) (٢) مع الجيش.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر لشکر اسلام کو غنیمت ملے اور ان کی مدد کیلئے تاجر اور غلام بھی ہوں تو غنیمت میں لشکر کے ساتھ ان کو بھی حصہ دیا جائے گا۔