٣٣٧٥٦ - حدثنا ابن عيينة عن سليمان عن طاوس عن ابن عباس قال: كنت آخر الناس عهدا بعمر، فسمعته يقول: الكلالة من لا ولد له (١).
مولانا محمد اویس سرور
طاؤس روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں حضرت عمر کے پاس لوگوں میں سب سے آخر میں موجود تھا، میں نے ان کو فرماتے ہوئے سنا کہ کلالہ وہ ہے جس کی اولاد نہ ہو۔
٣٣٧٥٧ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن الشعبي قال: قال أبو بكر: رأيت في الكلالة رأيًا، فإن يك صوابًا فمن عند اللَّه، وإن يك خطأ فمن قبلي والشيطان، الكلالة ما عدا الولد والوالد (١).
مولانا محمد اویس سرور
شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے فرمایا کہ میری کلالہ کے بارے میں ایک رائے ہے، اگر وہ درست ہو تو اللہ کی جانب سے ہے، اور اگر خطاء ہو تو میری اور شیطان کی جانب سے، کلالہ وہ رشتہ دار ہیں جو اولاد اور والد کے علاوہ ہوں۔
٣٣٧٥٨ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عز عمرو بن دينار عن الحسن بن محمد قال: قال لي ابن عباس: الكلالة من لا ولد له ولا والد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا کہ کلالہ وہ ہے جس کی نہ اولاد ہو نہ والد۔
٣٣٧٥٩ - حدثنا (المقرئ) (١) عن سعيد بن أبي أيوب قال: حدثني يزيد بن أبي حبيب عن أبي الخير عن عقبة بن عامر أنه قال: ما أعضل بأصحاب رسول اللَّه ﷺ شيء ما أعضلت بهم الكلالة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابو الخیر روایت کرتے ہیں کہ حضرت عقبہ بن عامر نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنا کسی اور چیز نے مشقت میں نہیں ڈالا جتنا ان کو کلالہ نے مشقت میں ڈالا۔
٣٣٧٦٠ - حدثنا سهل بن يوسف عن شعبة عن الحكم قال: سألته عن الكلالة فقال: ما دون الولد والأب.
مولانا محمد اویس سرور
شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے کلالہ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اولاد اور باپ کے علاوہ۔
٣٣٧٦١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن يعلى (عن) (١) القاسم عن سعد بن مالك أنه قرأ هذا (الحرف) (٢): وله أخ أو أخت (من أم) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
قاسم روایت کرتے ہیں کہ سعد بن مالک نے اس طرح قراءت کی وَلَہُ أَخٌ ، أَوْ أُخْتٌ لأم۔
٣٣٧٦٢ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن سليم بن عبد السلولي عن ابن عباس قال: الكلالة ما خلا الولد والوالد (١).
مولانا محمد اویس سرور
سلیم بن عبد سلولی روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ کلالہ اولاد اور والد کے علاوہ رشتہ دار ہیں۔
٣٣٧٦٣ - [حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن السميط قال: كان عمر يقول الكلالة ما خلا الولد والوالد] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
سُمیط فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فرماتے تھے کہ کلالہ اولاد اور والد کے علاوہ رشتہ دار ہیں۔
٣٣٧٦٤ - حدثنا عباد بن العوام عن سفيان (بن) (١) حسين عن رجل عن ابن عباس قال: الكلالة هو الميت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
سفیان بن حسین ایک آدمی کے واسطے سے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ کلالہ میت کو کہتے ہیں۔