حدیث نمبر: 33724
٣٣٧٢٤ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري سمع (١) أبا جميلة يقول: وجدت منبوذا على عهد عمر، (فذكره) (٢) عريفي لعمر فدعاني فسألني فأخبرته فقال: حر، وولاؤه لك وعلينا رضاعه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
سُنَین ابو جمیلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے زمانے میں ایک بچہ پڑا ہوا پایا۔ تو میرے قاصد نے اس کا ذکر حضرت عمر سے کیا، آپ نے مجھے بلایا اور مجھ سے سوال کیا میں نے بتادیا پھر آپ نے فرمایا کہ یہ آزاد ہے اور اس کی ولاء تمہارے لئے اور اس کے دودھ پلانے کا خرچہ ہم پر ہے۔
حدیث نمبر: 33725
٣٣٧٢٥ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: قال علي: المنبوذ حر، فإن أحب أن يوالي الذي التقطه والاه، وإن أحب أن يوالي غيره والاه (١).
مولانا محمد اویس سرور
جعفر اپنے والد کے واسطے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ راستے میں پڑا ہوا بچہ آزاد ہے اگر وہ بچہ اس سے موالاۃ قائم کرنا چاہے جس نے ا س کو اٹھایا ہے تو کرلے، اور اگر دوسرے سے موالاۃ کرنا چاہے تب بھی کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 33726
٣٣٧٢٦ - حدثنا عمر بن هارون عن (ابن) (١) جريج عن عطاء قال: الساقط يوالي من شاء.
مولانا محمد اویس سرور
ابن جریج عطاء سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ راستے میں گرا ہوا بچہ جس سے چاہے موالاۃ کرے ۔