٣٣٧٢٧ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن مغيرة عن إبراهيم قال: ميراث اللقيط بمنزلة (اللقطة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ لقیط کی میراث لقطہ کے حکم میں ہے۔
٣٣٧٢٨ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن قال: (جريرته) (١) في بيت المال، وميراثه (لهم) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ہشام روایت کرتے ہیں کہ حسن نے فرمایا کہ اس کے ساتھ ملا ہوا مال بیت المال میں اور اس کی میراث اٹھانے والوں کے لئے ہے۔
٣٣٧٢٩ - حدثنا حماد بن خالد عن ابن أبي ذئب عن الزهري أن عمر بن الخطاب أعطى ميراث (المنبوذ) (١) للذي كفله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
زہری روایت کرتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے پڑے ہوئے بچے کی میراث اس شخص کو دی جس نے اس کی کفالت کی تھی۔
٣٣٧٣٠ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عمر بن (١) رؤبة عن عبد الواحد (٢) النصري عن واثلة بن الأسقع قال: ترث المرأة ثلاثة: لقيطها، وعتيقها، والملاعنة ابنها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
عبد الواحد نصری حضرت واثلہ بن اسقع سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ عورت تین اشخاص کی وارث ہوتی ہے، اٹھائے ہوئے بچے کی، آزاد شدہ کی اور لعان کرنے والی اپنے بیٹے کی۔