کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس غلام کا بیان جو آزاد عورت سے نکاح کرے، پھر اولاد پیدا ہونے کے بعد مر جائے تو اس کی اولاد کی ولاء کس کے لئے ہو گی؟
٣٣٦٨٤ - حدثنا جرير عن منصور والأعمش عن إبراهيم عن عمر في المملوك تزوّج الحرة فتلد له أولادًا فيعتق، قال: يلحق به ولاء ولده (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم حضرت عمر سے اس غلام کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو آزاد عورت سے نکاح کرے اور اس کی اولاد پیدا ہو اور وہ آزاد ہوجائے، فرمایا کہ اس کے ساتھ اس کی اولاد کی ولاء ملائی جائے گی۔
٣٣٦٨٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش (عن إبراهيم -قال الأعمش) (١): أراه عن الأسود- قال عمر: إذا كانت الحرة تحت المملوك فولدت فولاء ولدها لموالي الأم، فإذا أُعتق الأب جر الولاء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
اعمش ابراہیم سے روایت کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ انہوں نے اسود سے یہ روایت کی ہے کہ حضرت عمر نے فرمایا کہ جب آزاد عورت غلام کے ماتحت ہو اور اولاد جنے تو اس کی اولاد کی ولاء ماں کے موالی کے لئے ہے، جب باپ آزاد ہوگا تو ولاء کو کھینچ لے گا۔
٣٣٦٨٦ - حدثنا حفص عن أشعث عن الشعبي عن عمر وعلي وعبد اللَّه وزيد كانوا يقولون: إذا لحقته العتاقة وله أولاد من حرة جر ولاءهم (١). - فقلت للشعبي: فالجد؟ قال: الجد يجر كما يجر الأب.
مولانا محمد اویس سرور
شعبی حضرت عمر، علی رضی اللہ عنہ ، عبد اللہ اور زید رضی اللہ عنہ م سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے تھے کہ جب آدمی کو آزادی مل جائے اور اس کی آزاد عورت سے اولاد ہو تو وہ ان کی ولاء کو کھینچ لے گا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے شعبی سے کہا کہ دادا کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا کہ دادا بھی اسی طرح ولاء کھینچ لیتا ہے جس طرح باپ کھینچ لیتا ہے۔
٣٣٦٨٧ - حدثنا معتمر عن حجاج عن الشعبي عن الحارث عن علي قال: يرجع الولاء إلى موالي الأب إذا أعتق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حارث حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ ولاء باپ کے موالی کی طرف لوٹتی ہے جب کہ اس کو آزاد کیا جائے، اور انہوں نے یہ بیان فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کا فیصلہ فرمایا ہے اور شریح نے پہلے اس کے مطابق فیصلہ نہیں فرمایا تھا، پھر اس کے مطابق فیصلہ فرمایا۔
٣٣٦٩٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن عروة عن أبيه أن مكاتبًا للزبير تزوج أم ولد لرافع بن خديج، قال: فولدت أولادًا ثم أعتق، فاختصم الزبير ورافع في ولائهم إلى عثمان فقضى بالولاء للزبير (١).
مولانا محمد اویس سرور
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں حضرت زبیر کے ایک مکاتب نے حضرت رافع بن خدیج کی امّ ولد سے نکاح کیا ، فرمایا کہ اس کے بعد اس نے بہت سے بچے جنے، پھر وہ آزاد ہوگیا، چناچہ حضرت زبیر اور رافع حضرت عثمان کے پاس فیصلہ لے کر گئے تو انہوں نے حضرت زبیر کے لئے ولاء کا فیصلہ فرما دیا۔
٣٣٦٩١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن حميد الأعرج عن محمد بن إبراهيم التيمي أن عثمان بن عفان قضى بالولاء للزبير (١).
مولانا محمد اویس سرور
محمد بن ابراہیم تیمی روایت کرتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان نے ولاء کا حضرت زبیر کے لئے فیصلہ فرمایا۔
٣٣٦٩٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن الشعبي عن الأسود عن عبد اللَّه قال: إذا أعتق الأب جر الولاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
اسود حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ جب باپ آزاد ہوگا ولاء کو کھینچ لے گا۔
٣٣٦٩٣ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا أبان بن صَمعة عن عكرمة عن ابن عباس قال: إذا تزوج المملوك الحرة، فما جرى في الرحم، فولاؤه لموالي الأم، فإذا أعتق اللأبُ جرَّ الولاء] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
عکرمہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ جب غلام آزاد عورت سے نکاح کرے تو جو رحم سے پیدا ہوگا اس کی ولاء ماں کے موالی کے لئے ہوگی، جب باپ آزاد ہوگا ولاء کو کھینچ لے گا۔
٣٣٦٩٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن رجل من الأنصار يقال له إبراهيم عن علي قال: إذا أعتق الأب جر الولاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
جابر انصار کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں جس کو ابراہیم کہا جاتا تھا کہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ جب باپ آزاد ہوگا ولاء کو کھینچ لے گا۔
٣٣٦٩٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن عامر عن شريح أنه كان لا يقضي بجر الولاء حتى حدثه الأسود عن عبد اللَّه أنه قضى به فقضى شريح (١).
مولانا محمد اویس سرور
عامر شریح سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ولاء کے کھینچنے کے بارے میں فیصلہ نہیں فرماتے تھے یہاں تک کہ اسود نے ان سے بیان فرمایا کہ عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے اس کا فیصلہ فرمایا ہے، تو وہ بھی اس پر فیصلہ فرمانے لگے۔
٣٣٦٩٦ - حدثنا عبد الأعلى عن داود عن عكرمة بن خالد عن عمر بن عبد العزيز قال: يجر ولاء ولده.
مولانا محمد اویس سرور
عکرمہ بن خالد حضرت عمر بن عبد العزیز سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ باپ اپنے بیٹے کی ولاء کو کھینچ لیتا ہے۔
٣٣٦٩٧ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن محمد قال: يجر ولاء ولده.
مولانا محمد اویس سرور
ہشام محمد سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ باپ اپنے بیٹے کی ولاء کو کھینچ لیتا ہے۔
٣٣٦٩٨ - حدثنا معتمر عن يونس عن الحسن قال: يرجع الولاء إلى موالي الأب إذا أعتق.
مولانا محمد اویس سرور
یونس روایت کرتے ہیں کہ حسن نے فرمایا کہ ولاء باپ کے موالی کی طرف لوٹتی ہے جب وہ آزاد ہوجاتا ہے۔
٣٣٦٩٩ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن قتادة عن سعيد وخلاس أنهما قالا: إذا تزوج المملوك الحرة فولدت أولادا، ثم أعتق (فإنه) (١) يجر الولاء.
مولانا محمد اویس سرور
قتادہ حضرت سعید اور خلاس سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ جب غلام آزاد عورت سے نکاح کرے اور وہ بہت سے بچے جنے پھر اس کو آزاد کردیا جائے تو وہ ولاء کو کھینچ لیتا ہے۔
٣٣٧٠٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد اللَّه بن أبي السفر عن الشعبي قال: الجد يجر الولاء.
مولانا محمد اویس سرور
عبد اللہ بن ابی السَّفر حضرت شعبی سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ دادا ولاء کو کھینچ لیتا ہے۔