کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو مر جائے اور اپنے مولیٰ اور دادا اور بھائی کو چھوڑ جائے، ولاء کس کو ملے گی؟
حدیث نمبر: 33681
٣٣٦٨١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابن جريج عن عطاء في رجل مات وترك مولى له وجده وأخاه لمن ولاء مولاه، قال عطاء: الولاء بينهما (نصفان) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابن جریج عطاء سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو مرجائے اور اپنے مولیٰ اور دادا اور بھائی کو چھوڑ جائے کہ اس کے مولیٰ کی ولاء کس کو ملے گی ؟ فرمایا کہ وہ ان دونوں کے درمیان آدھی آدھی تقسیم ہوگی۔
حدیث نمبر: 33682
٣٣٦٨٢ - حدثنا وكيع قال: قال سفيان: بلغني عن الزهري أنه قال: الولاء للجد.
مولانا محمد اویس سرور
سفیان فرماتے ہیں کہ مجھے زہری سے یہ بات پہنچی ہے کہ ولاء دادا کے لئے ہے۔
حدیث نمبر: 33683
٣٣٦٨٣ - حدثنا زيد بن الحباب عن ابن أبي ذئب عن الزهري في رجل ترك جده وأخاه قال: الولاء للجد؛ لأنه (ينسب) (١) إلى الجد ولا (ينسب) (٢) إلى الأخ.
مولانا محمد اویس سرور
ابن ابی ذئب زہری سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو اپنے دادا اور بھائی کو چھوڑ جائے، فرمایا کہ ولاء دادا کے لئے ہوتی ہے، کیونکہ آدمی کی نسبت دادا کی طرف ہوتی ہے بھائی کی طرف نہیں ہوتی۔