مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33065

باب: اس آدمی کا بیان جس نے اپنے غلام سے کہا کہ اگر میں اس بیماری میں مر گیا تو تو آزاد ہے

رجل قال لغلامه: إن مت في مرضي هذا فأنت حر

حدیث نمبر: 33065
٣٣٠٦٥ - حدثنا زيد بن الحباب عن (هارون) (١) (بن) (٢) إبراهيم عن ابن سيرين سئل عن رجل قال: إن حدث بي حدث فعبدي حر فاحتاج إليه، أله أن يبيعه؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور

ہارون بن ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے کہا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوجائے تو میرا غلام آزاد ہے ، پھر اس کو اس کے بیچنے کی ضرورت پڑگئی، کیا وہ اس کو بیچ سکتا ہے ؟ فرمایا : ” جی ہاں ! “

حواشی
(١) في [أ، جـ، س، ط، ك، م، هـ]: (مروان).
(٢) في [أ، جـ، ح، ط، ك، هـ]: (عن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 33065
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 31659»