٣٢٢٤٢ - حدثنا سفيان بن عيينة عن (ابن) (١) أبي نجيح عن مجاهد قال: أتيت عبد الرحمن بن أبي ليلى بتبر فقال: هل عسيت أن تحلي به مصحفًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی کے پاس سونے کی ڈلی لے کر آیا تو آپ نے فرمایا : امید ہے کہ تم اس کے ساتھ قرآن کو مزین کرو گے۔
٣٢٢٤٣ - حدثنا معاذ عن ابن عون عن محمد قال: لا بأس أن يحلى المصحف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد نے ارشاد فرمایا : قرآن کو مزین کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔