کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو حکم دیا گیا کہ وہ یوں دعا مانگیں اور یہ کلمات پڑھیں
٣١٧٢٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه قال: لما بعث موسى إلى فرعون قال: رب أي شيء أقول؟ قال: قل هيا (شرا) (١) هيا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت موسیٰ کو فرعون کے پاس بھیجا گیا تو آپ نے فرمایا : میرے رب ! میں کیا چیز پڑھوں ؟ اللہ نے ارشاد فرمایا : تم یوں کہو : ھیا شرًّا ھیا۔ اعمس کہتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے ” اے وہ ذات ! جو ہر چیز سے پہلے زندہ تھی اور ہر چیز کے فنا ہوجانے کے بعد زندہ رہے گی۔ “