حدیث نمبر: 30839
٣٠٨٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان قال: سمعت حمادًا يقول: لا تجوز شهادة على شهادة في حد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد کو یوں فرماتے ہوئے سنا : حد میں گواہی پر گواہی جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 30840
٣٠٨٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن ابن سالم عن الشعبي قال: لا تجوز شهادة على شهادة في قصاص ولا حد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : قصاص اور حد میں گواہی پر گواہی جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 30841
٣٠٨٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن هشام (١) عن حماد عن إبراهيم قال: لا تجوز شهادة الرجل على الرجل في الحدود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : حدود میں آدمی کا آدمی کے خلاف گواہی دینا جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 30842
٣٠٨٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن ليث عن طاوس وعطاء قالا: لا تجوز شهادة على شهادة في حد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس اور حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : حد میں گواہی پر گواہی جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 30843
٣٠٨٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر عن شريح ومسروق أنهما قالا: لا تجوز شهادة على شهادة في حد، ولا يكفلان في حد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت شریح اور حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا : حد میں گواہی پر گواہی جائز نہیں اور وہ دونوں حد میں کفیل نہیں ہوں گے۔