کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک اس شخص پر حد جاری نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرے
٣٠٤٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش وأبو الأحوص عن عاصم عن أبي رزين عن ابن عباس قال: من أتى بهيمة فلا حد عليه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رزین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : جس نے جانور سے صحبت کی تو اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔
٣٠٤٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن الحكم فيمن (أتى) (١) بهيمة قال: يجلد ولا يبلغ به الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو جانور سے جماع کرے آپ نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے اور کوڑوں کو حد کی مقدار تک نہیں پہنچایا جائے گا۔
٣٠٤٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن عطاء في الذي يأتي البهيمة قال: يعزر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے کہ جو جانور سے جماع کرے آپ نے فرمایا : اسے تعزیزاً سزا دی جائے۔
٣٠٤٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: ليس على من أتى بهيمة حد، ولا على من رمى بها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : اس شخص پر حد نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرلے اور نہ اس شخص پر جس پر اس بات کا الزام لگا دیا گیا ہو۔
٣٠٤٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم قال: قال عمر: ليس على من أتى بهيمة حد (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : اس شخص پر حد نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرے۔
٣٠٤١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عبيدة عن إبراهيم قال: من أتى بهيمة فلا حد (عليه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جو جانور سے جماع کرے اس پر حد جار ی نہیں ہوگی۔