٣٠١٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن عكرمة عن ابن عباس قال: حد المكاتب حد المملوك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : مکاتب کی سزا غلام کی سزا ہوگی۔
٣٠١٦٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة قال: حد المكاتب حد المملوك] (١) ما بقي عليه شيء من مكاتبته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ نے ارشاد فرمایا : مکاتب کی سزا غلام کی سزا ہوگی جب تک اس پر بدل کتابت میں سے کچھ بھی باقی ہے۔
٣٠١٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة (عن) (١) صالح بن (حي) (٢) عن الشعبي [قال: حد المملوك ما بقي عليه شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن حیّ فرماتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : مکاتب کی سزا غلام کی سزا ہوگی جب تک اس پر بدل کتاب کا کچھ حصہ بھی باقی ہو۔
٣٠١٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن صالح بن (حي) (١) عن الشعبي] (٢) قال: يضرب المكاتب حد العبد حتى يعتق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن حی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : مکاتب کو غلام کی سزا دی جائے گی یہاں تک کہ وہ آزادہوجائے۔
٣٠١٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى (١) (عن) (٢) معمر عن الزهري قال: حده حد العبد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : اس کی سزا غلام کی سزا ہوگی۔
٣٠١٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن إبراهيم عن علي في المكاتب إذا أصاب حدًا قال: يضرب (بحسب) (١) ما أدى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اس مکاتب غلام کے بارے میں جو کسی قابل حد جرم کا ارتکاب کرے فرماتے ہیں کہ اس کی ادائیگی کے بقدر اسے سزا دی جائے گی۔