کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے: اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں؟
حدیث نمبر: 30150
٣٠١٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن ثمامة أن أنس بن مالك كان إذا زنى مملوكه ضربه الحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثمامہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا غلام زنا کرتا تو آپ اس پر حد جاری کرتے۔
حدیث نمبر: 30151
٣٠١٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه عن أبي هريرة وزيد بن خالد وشبل قالوا: كنا عند النبي ﷺ فسأله رجل عن الأمة تزني قبل أن تحصن قال: "اجلدوها، فإن زنت فاجلدوها" قال في الثالثة أو في الرابعة: "فبيعوها ولو بضفير" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ ، حضرت شبل اور حضرت زید بن خالد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے باندی کے متعلق پوچھا جو شادی شدہ ہونے سے قبل زنا کرتی ہو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس کو کوڑے لگاؤ۔ پس اگر وہ زنا کرے تو اس کو کوڑے لگاؤ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری یا چوتھی مرتبہ میں فرمایا : پس ا س کو فروخت کردو اگر چہ بٹ دی ہوئی رسی کے بدلے ہی ہو۔
حدیث نمبر: 30152
٣٠١٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن عبد الأعلى عن أبي جميلة عن علي قال: أخبر النبي ﷺ بأمة لهم فجرت، فأرسلني إليها فقال: "اذهب، فأقم عليها الحد"، فانطلقت فوجدتها لم تجف من دمائها، فقال. "أفرغتَ؟ " فقلت: وجدتها لم تجف من دمائها، فقال: "إذا جفت من دمائها (فاجلدها) (١) "، ثم قال رسول اللَّه ﷺ: " (و) (٢) أقيموا الحدود على ما ملكت أيمانكم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لوگوں کی ایک باندی کے متعلق خبر دی گئی کہ اس نے گناہ کیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اس کی طرف بھیجا اور فرمایا : تم جا کر اس پر حد قائم کرو پس میں گیا تو میں نے اس کو اس حال میں پایا کہ اس کا خون خشک نہیں ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا تم فارغ ہوگئے ؟ میں نے عرض کی کہ میں نے اسے اس حال میں پایا کہ اس کا خون خشک نہیں ہوا تھا ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب اس کا خون خشک ہوجائے تو تم اسے کوڑے مارنا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اپنے ماتحتوں پر حد قائم کرو۔
حدیث نمبر: 30153
٣٠١٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن همام عن عمرو بن شرحبيل قال: جاء معقل المزني إلى عبد اللَّه فقال: جاريتي زنت ⦗٣٧٦⦘ (فأجلدها؟) (١) قال: فقال عبد اللَّه: اجلدها خمسين، (فقال: عادت) (٢)، فقال: اجلدها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ حضرت معقل مزنی حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس آئے اور کہنے لگے میری باندی نے زنا کیا ہے سو اسے کوڑے ماردو ! اس پر حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشادفرمایا : اس کو پچاس کوڑے ماردو۔ انہوں نے کہا : وہ دوبارہ زنا کرے تو ؟ تو آپ نے فرمایا : اسے کوڑے مارنا۔
حدیث نمبر: 30154
٣٠١٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن الحسن بن محمد ابن علي أن فاطمة حدت جارية لها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن محمد بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ نے اپنی باندی پر حد جاری فرمائی۔
حدیث نمبر: 30155
٣٠١٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن أبي الزناد عن خارجة بن زيد عن زيد أنه حد جارية له (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خارجہ بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت زید نے اپنی باندی پر حد جاری فرمائی۔
حدیث نمبر: 30156
٣٠١٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة أن أبا المهلب كان يجلد أمته إذا فجرت في مجلس قومه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو المھلب کی باندی برا کام کرتی تو آپ اپنی قوم کی مجلس میں اسے کوڑے مارتے تھے۔
حدیث نمبر: 30157
٣٠١٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن فضيل عن إبراهيم قال: كانوا يرسلون إلى خدمهم إذا زنين (يجلدونهنّ) (١) في المجالس.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کے خادم جب زنا کرتے تو آپ ان کو بلاتے اور مجلسوں میں ان کو کوڑے مارتے تھے۔
حدیث نمبر: 30158
٣٠١٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن نافع عن ابن عمر أنه كان يضرب أمته إذا فجرت (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی باندی کو مارتے تھے جب وہ زنا کرتی۔
حدیث نمبر: 30159
٣٠١٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن أشعث عن أبيه قال: شهدت أبا برزة ضرب أمة (له فجرت) (١) قال: وعليها ملحفة قد جللت ⦗٣٧٧⦘ (بها) (٢) قال: وعنده طائفة من الناس (ثم قرأ) (٣): ﴿وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ﴾ (٤) [النور: ٢].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو برزہ کے پاس حاضر تھا انہوں نے اپنی ایک باندی کو مارا جس نے گناہ کا کام کیا تھا راوی کہتے ہیں اس باندی پر چادر لپٹی ہوئی تھی اور آپ کے پا س لوگوں کا ایک گروہ تھا آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ :۔ اور چاہیے کہ مشاہدہ کرے ان کی سزا کا ایک گروہ مومنوں کا۔
حدیث نمبر: 30160
٣٠١٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع وغندر عن (شعبة) (١) عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: أدركت (أشياخ) (٢) الأنصار إذا زنت الأمة يضربونها في مجالسهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نے فرمایا : کہ میں نے انصار کے شیوخ کو پایا کہ جب باندی زنا کرتی تو وہ اس کو اپنی مجلسوں میں مارتے تھے۔
حدیث نمبر: 30161
٣٠١٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة والأسود أنهما كانا يقيمان الحدود على جواري الحي إذا زنين في المجالس.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت اسود محلہ کی باندیوں پر مجلسوں میں حد قائم کرتے تھے جب وہ زنا کرتیں۔
حدیث نمبر: 30162
٣٠١٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: لا (تطهر في الحي) (١) إلا ما ملكت يمينك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا : تم محلے میں صرف اپنے مملوکوں کو پاک کرو۔
حدیث نمبر: 30163
٣٠١٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي ميسرة أنه كان يضرب إماء قومه، يطهرهن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو میسرہ اپنی قوم کی باندیوں کو مارتے تھے اور ان کو پا ک کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 30164
٣٠١٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور قال: لقيت عبد الرحمن ابن معقل (فقال) (١): أرأيت الأمة التي سأل عنها أبوك عبدَ اللَّه أنها فجرت (فأمره) (٢) يحلدها، أكانت تزوجت؟ قال: لا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبدالرحمن بن معقل سے ملا تو میں نے پوچھا ! اس باندی کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے کہ جس کے بارے میں آپ کے والد نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے سوال کیا تھا جس نے زنا کیا تھا اور آپ نے اسے کوڑے مارنے کا حکم دیا تھا : کیا وہ شادی شدہ تھی ؟ آپ نے فرمایا : نہیں۔
حدیث نمبر: 30165
٣٠١٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن الأعمش عن حبيب عن أبي صاع عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا زنت خادم أحدكم فليجلدها، فإن عادت فليجلدها، (فإن عادت فليجلدها) (١) فإن عادت فليبعها، ولو بحبل من شعر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کسی کی باندی زنا کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے کوڑے مارے پس اگر وہ دوبارہ زنا کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے کوڑے مارے پس اگر وہ دوبارہ زنا کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے فروخت کردے اگرچہ بالوں سے بنی ہوئی رسی کے عوض ہو۔