کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن لوگوں نے ام ولد پر تہمت لگانے والے کے بارے میں یوں کہا
٣٠١١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا، ابن علية عن يونس عن الحسن قال: أم الولد لا يجلد قاذفها.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : کہ ام ولد پر تہمت لگانے والے کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔
٣٠١١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن هشام (بن) (١) عروة عن أبيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ ، حسن بصری اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ام ولد پر تہمت لگانے والے پر حد نہیں ہوگی۔
٣٠١٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن عبد الملك عن عطاء في رجل قذف رجلًا أمه أم ولد، قال: ليس عليه حد حتى تعتق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک آدمی پر تہمت لگائی جس کی ماں ام ولدہ تھی آپ نے فرمایا : اس پر حد لازم نہیں ہوگی یہاں تک کہ اسے آزاد کردیا جائے۔
٣٠١٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم والشعبي قالا: ليس على قاذف أم الولد شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم اور حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : ام ولدہ پر تہمت لگانے والے پر کوئی چیز نہیں ہے۔
٣٠١٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: لا يجلد قاذف أم الولد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : ام ولدہ پر تہمت لگانے والے کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔
٣٠١٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن أشعث عن الحسن ومحمد قالا: ليس على قاذف أم الولد (حد) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری اور محمد نے ارشاد فرمایا، ام ولدہ پر تہمت لگانے والے پر حد نہیں ہوگی۔