کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو آدمی کی اس کے باپ اور ماں سے نفی کردے
حدیث نمبر: 30114
٣٠١١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن القاسم عن أبيه قال: قال عبد اللَّه: لا حد إلا على رجلين: رجل قذف محصنة، أو نفى رجلًا من أبيه وإن كانت أمه أمة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : حد جاری نہیں ہوگی مگر دو آدمیوں پر ایک وہ آدمی جس نے پاکدامن عورت پر تہمت لگائی یا وہ آدمی جس نے ایک آدمی کی اس کے باپ سے نفی کردی اگرچہ اس کی ماں باندی ہو۔
حدیث نمبر: 30115
٣٠١١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا نفى (الرجل) (١) الرجل (من) (٢) أبيه فإن عليه الحد وإن كانت (أمة) (٣) مملوكة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے آدمی کی اس کے باپ سے نفی کردی تو بیشک اس پر حد جاری ہوگی اگرچہ اس کی ماں باندی ہو۔
حدیث نمبر: 30116
٣٠١١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن سعيد الزبيدي عن حماد عن إبراهيم في الرجل يقول للرجل: لست لأبيك وأمه أمة أو يهودية أو نصرانية قال: لا يجلد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک شخص کو یوں کہا : تو اپنے باپ کا نہیں ہے درآنحالیکہ اس کی ماں باندی تھی یا یہودیہ تھی یا عیسائی تھی تو اس شخص کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30117
٣٠١١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن شيخ من الأزد أن (ابن) (١) هبيرة سأل عنه الحسن والشعبي (فقالا) (٢): يضرب الحد -يقول في الرجل ينفي الرجل (من) (٣) أبيه، وأمُّه أمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان قبیلہ ازد کے کسی شیخ سے نقل کرتے ہیں حسن بصری اور حضرت شعبی سے حضرت ابن ھبیرہ نے اس بارے میں سوال کیا ؟ تو ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس پر حداً کوڑے لگائے جائیں گے یہ آپ نے اس شخص کے بارے میں فرمایا : جس نے ایک آدمی کی اس کے باپ سے نفی کردی تھی درآنحالیکہ اس کی ماں باندی تھی۔