کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بچہ کی ولادت کے وقت اس آواز کا بیان جس میں دیت واجب ہوجاتی ہے
٢٩٨٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: أرى العطاس (استهلالًا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا : میری رائے ہے کہ چھینکنا بھی رونا ہی ہے۔
٢٩٨٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: استهلاله صياحه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : بچہ کے ولادت کے وقت رونے سے مراد اس کا چیخنا ہے۔
٢٩٨٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سليمان بن بلال عن يحيى ابن سعيد عن القاسم بن محمد قال: الاستهلال النداء أو العطاس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن محمد نے ارشاد فرمایا : بچہ کے ولادت کے وقت رونے سے مراد آواز نکالنا یا چھینکنا ہے۔
٢٩٨٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زائدة عن مغيرة عن إبراهيم قال: الاستهلال الصياح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : بچہ کے ولادت کے وقت رونے سے مراد چیخنا ہے۔