کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: سر کا وہ زخم جس سے خون نکلے اور نہ بہے وہ ہڈی جس سے خون نہ بہے اور ہڈی توڑ زخم کا بیان
حدیث نمبر: 29873
٢٩٨٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن أنه كان لا يوقت في الهاشمة شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری ہڈی توڑ زخم میں کوئی چیز مقرر نہیں کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29873
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29873، ترقيم محمد عوامة 28602)
حدیث نمبر: 29874
٢٩٨٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن قتادة أن عبد الملك بن مروان قضى في الدامية ببعير، وفي الباضعة ببعيرين، وقضى في المتلاحمة بثلاثة أبعرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ عبدالملک بن مروان سر کے اس زخم میں جس سے خون نکلے اور نہ بہے ایک اونٹ کا فیصلہ فرمایا : اور ہڈی کے اس زخم میں جس میں خون نہ بہے دو انٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ اور آپ نے اس زخم میں جس میں گوشت پھٹ جائے اور ہڈی نہ ٹوٹے اس میں تین اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29874
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29874، ترقيم محمد عوامة 28603)