٢٩١٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كانوا يغرمون من (الوطء) (١) ولا يغرمون من النفحة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشادفرمایا : صحابہ روندنے کی صورت میں تو ضامن بناتے تھے اور جانور کے کھر کے ساتھ مارنے کی صورت میں ضامن نہیں بناتے تھے۔
٢٩١٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: لا يضمن صاحب الدابة من النفحة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جانور کے مالک کو کھر سے مارنے کی صورت میں ضامن نہیں بنایا جائے گا۔
٢٩١٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن أشعث عن ابن سيرين عن شريح أنه برأ من النفحة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے جانور کے کھر کے ساتھ مارنے کی صورت میں اس کے مالک کو بےقصورقرار دیا۔