حدیث نمبر: 29104
٢٩١٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا) (١) مغيرة عن إبراهيم قال: العقل على أهل الديوان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : دیت دیوان والوں پر ہوگی۔
حدیث نمبر: 29105
٢٩١٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن أبي حرة عن الحسن قال: العقل على أهل الديوان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حرہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : دیت دیوان والوں پر ہوگی۔
حدیث نمبر: 29106
٢٩١٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن مطرف عن الحكم: قال عمر أول من جعل الدية عشرة عشرة في أعطيات المقاتلة دون الناس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے دیت کو دس دس حصے سپاہیوں کے روزینہ میں مقرر فرمائے لوگوں کے علاوہ۔