حدیث نمبر: 29098
٢٩٠٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن قتادة عن خلاس ⦗١٣٦⦘ عن علي قال: يضمن (الرديفان) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خلاس سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دو پیچھے بیٹھنے والوں کو ضامن بنایا۔
حدیث نمبر: 29099
٢٩٠٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن الشعبي عن شريح قال: ليس على الردف ضمان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا : سوار کے پیچھے بیٹھنے والے سوار پر ضمان نہیں۔
حدیث نمبر: 29100
٢٩١٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن عن الشيباني عن الشعبي في الردف قال: هما شريكان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے سوار کے پیچھے بیٹھنے والے سوار کے بارے میں یوں ارشاد فرمایا کہ وہ دونوں شریک ہوں گے۔
حدیث نمبر: 29101
٢٩١٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: الراكب والردف سواء، ما (وطئا) (١) فهو بينهما نصفان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا سوار اور اس کے پیچھے بیٹھنے والا برابر ہوں گے جو سواری نے کچلا ہے اور جو ضمان ہوگاوہ ان دونوں کے درمیان آدھا آدھا ہوگا۔
حدیث نمبر: 29102
٢٩١٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن قتادة وأبي (١) هاشم قالا: يضمن الردف ما يضمن المقدم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العلائ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ اور حضرت ابو ہاشم ان دونوں حضرات نے یوں ارشاد فرمایا سوار کے پیچھے بیٹھنے والا بھی اتنا ہی ضامن ہوگا جتنا آگے بیٹھنے والا ہوگا۔
حدیث نمبر: 29103
٢٩١٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الشيباني عن الشعبي قال: يضمن الردف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : سوار کے پیچھے بیٹھنے والے کو بھی ضامن بنایا جائے گا۔