حدیث نمبر: 28851
٢٨٨٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الزهري قال: قضى النبي ﷺ في الذكر إذا استؤصل أو قطعت حشفته الدية كاملة، مائة من الإبل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری کا ارشاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عضو تناسل میں جب جڑ سے کٹ جائے یا حشفہ کٹ جائے تو پوری دیت یعنی سو اونٹ کا فیصلہ فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 28852
٢٨٨٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن أشعث عن عامر ⦗٩٢⦘ عن علي وعبد اللَّه (قالا) (١): في الحشفة إذا قطعت الدية، فما نقص منها فبحساب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبداللہ کا ارشاد ہے کہ حشفہ میں پوری دیت ہوگی اور جو اس سے کم ہو تو اس کے حساب سے دیت دینا ہوگی (یعنی پورا حشفہ نہ کٹا ہو)
حدیث نمبر: 28853
٢٨٨٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (زكريا) (١) (أو) (٢) إسرائيل عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: في الحشفة الدية (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ حشفہ میں پوری دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28854
٢٨٨٥٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال في الحشفة الدية] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حشفہ میں دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28855
٢٨٨٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سلام عن مغيرة عن إبراهيم قال: في الحشفة الدية.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حشفہ میں دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28856
٢٨٨٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: في الحشفة الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر کا ارشاد ہے کہ حشفہ میں دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28857
٢٨٨٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: في الحشفة وحدها الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھ کو ابن ابی نجیح نے مجاہد سے یہ بات نقل کی ہے کہ اکیلے حشفہ میں پوری دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28858
٢٨٨٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: أرأيت إن أصيبت الحشفة، قال: الدية، قال: قلت لعطاء: أثبت؟ قال: قد قالوا ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے سوال کیا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر حشفہ کٹ جائے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ اس میں دیت ہوگی میں نے سوال کیا کہ کیا پوری دیت ہوگی ؟ انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے اسی طرح کہا ہے۔
حدیث نمبر: 28859
٢٨٨٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا زهير عن أبي إسحاق عن عاصم (بن) (١) ضمرة عن علي قال: في الحشفة الدية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ حشفہ میں پوری دیت ہوگی۔