حدیث نمبر: 28816
٢٨٨١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى (بن) (١) عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن حكيم بن (حكيم) (٢) عن عمرو بن شعيب قال: كان فيما وضع أبو بكر وعمر من (القضية) (٣) أن الرجل إذا بسطها صاحبها فلم يقبضها، (أو قبضها) (٤) فلم يبسطها، أو قلصت عن الأرض فلم تبلغها، فما نقص فبحساب (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب کا ارشاد ہے کہ حضرت ابوبکر اور عمر کے وضع کیے گئے فیصلہ میں یہ بات ہے کہ جب صاحب پاؤں اپنے پاؤں کو کھول کر اس کو لپیٹ نہ سکے یا لپیٹ کر ان کو کھول نہ سکے یا زمین سے اٹھا کر دوبارہ نہ رکھ سکے (تو اس میں نصف دیت ہوگی) اور جو جنایت اس سے کم درجہ کی ہو تو اس کی چٹی اس کے حساب سے ہوگی۔
حدیث نمبر: 28817
٢٨٨١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم (عن علي) (١) قال: في الرجل نصف الدية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ پاؤں میں آدھی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28818
٢٨٨١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: في الرجل نصف الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا ارشاد ہے کہ پاؤں میں آدھی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28819
٢٨٨١٩ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن الشعبي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حماد ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ ہاتھ پاؤں کو جب کوئی زخم آئے تو وہ شل ہوجائیں یا آنکھ کو کوئی زخم آئے اور اس کی بصارت ختم ہوجائے اور اپنی جگہ پر گڑی رہے تو ان صورتوں میں کامل دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28820
٢٨٨٢٠ - وعن الحكم وحماد عن إبراهيم قالا: في اليد تصاب فتشل، أو الرجل، أو العين إذا ذهب بصرها وهي قائمة، فقد تم عقلها.
حدیث نمبر: 28821
٢٨٨٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي ليلى عن عكرمة ابن خالد عن رجل من آل عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "في الرجل خمسون" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ بن خالد اٰل عمر کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ پاؤں میں پچاس اونٹ دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28822
٢٨٨٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن الشعبي عن (عبد اللَّه) (١) قال: في الرجل خمسون من الإبل أخماسًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ کا ارشاد ہے کہ پاؤں میں پچاس اونٹ دیت ہے جو پانچ حصوں میں ہوگی۔
حدیث نمبر: 28823
٢٨٨٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن جرير بن حازم عن حميد بن هلال قال: في كتاب كتبه مروان عن زيد بن ثابت (قال) (١): إذا قزلت الرجل ففيها نصف الدية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت سے مروی ہے کہ جب پاؤں لنگڑا ہوجائے تو اس میں آدھی دیت ہے۔