٢٨٧٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن حصين عن الشعبي عن الحارث عن علي في السن إذا كسر بعضها أعطي صاحبها بحساب ما نقص منها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دانت کے بارے میں مروی ہے جب کچھ دانت ٹوٹ گیا تو صاحب دانت کو اس دانت کے نقصان کے بقدر حصہ دے گا۔
٢٨٧٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن حجاج عن مكحول عن زيد (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے اسی طرح مروی ہے۔
٢٨٧٩٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن حصين عن الشعبي عن (الحارث) (١) عن علي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے اسی طرح مروی ہے۔
٢٨٧٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: الأنف والأذن بمنزلة السن ما نقص (منه) (١) فبحساب.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے فرمایا کہ کان ناک بمنزلہ دانت کے ہیں اور جو اس سے کم ہو تو اسکے حساب سے دیت ہوگی۔
٢٨٧٩٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر ابن عبد العزيز في السن خمس من الإبل، فما كسر منها، إذا لم يسود فبحساب] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز سے مروی ہے کہ دانت میں پانچ اونٹ ہیں اور جو دانت ٹوٹ کر سیاہ نہیں ہوا تو ا س کے حساب سے دیت ہوگی۔
٢٨٧٩٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر (وأبو أسامة) (١) عن هشام عن محمد عن شريح أنه كان يجعل (فيها) (٢) (قدر) (٣) ما نقص منها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح سے روایت ہے کہ و ہ اس میں نقصان کے بقدردیت مقرر کرتے تھے۔
٢٨٧٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء قال: ما كسر منها إذا لم (يسود) (١) فبحساب] (٢) (ذلك) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء کا ارشاد ہے کہ جو دانت ٹوٹ کر سیاہ نہ ہوا ہو تو اس میں اس کے حساب سے دیت ہوگی۔
٢٨٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن يعلى بن عطاء عن عبد اللَّه بن مسلم عن سعيد بن جبير في السن إذا اسود بعضها فبحساب منزلة الكسر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے دانت کے بارے میں مروی ہے کہ جب اس کا بعض حصہ سیاہ ہوجائے تو ٹوٹے ہوئے کے بقدر دیت ہوگی۔
٢٨٧٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: إذا انكسر منها نصف أو ثلث وهي بيضاء فبحساب ما (كسر) (١) منها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر کا ارشاد ہے کہ اگر آدھا یا تہائی دانت ٹوٹ جائے اور وہ سفید ہی رہے تو ٹوٹے ہوئے کے حساب سے دیت ہوگی۔