حدیث نمبر: 28530
٢٨٥٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن الحكم قال: كان علي يجعل في التي لم توضح وقد كادت أربعًا من الإبل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہایسے زخم میں کہ جس میں ہڈی واضٗح تو نہ ہو لیکن قریب تھا کہ ظاہر ہوجاتی چار اونٹ مقرر کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 28531
٢٨٥٣١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن الحكم عن علي قال: في السمحاق أربع من الإبل] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایسے زخم کے بارے کہ جو اس باریک پردے کو پہنچ جائے کہ جس نے ہڈی کو ڈھانپ رکھا ہے، چار اونٹ مروی ہیں، اور حکم نے بھی علی رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
حدیث نمبر: 28532
٢٨٥٣٢ - وذكر عن الحكم عن علي مثل ذلك (١) (٢).
حدیث نمبر: 28533
٢٨٥٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن سفيان عن مالك بن أنس عن يزيد بن عبد اللَّه بن قسيط عن سعيد بن المسيب أن عمر وعثمان قضيا في الملطأة وهي السمحاق نصف (دية) (١) الموضحة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر اور عثمان نے ” ملطاۃ “ یعنی ایسے زخم کے بارے میں کہ جس میں ہڈی نکلنے کے قریب تو تھی لیکن نکلی نہیں، اس زخم کی کہ جس میں ہڈی واضح ہوجائے نصف دیت کا فیصلہ کیا۔
حدیث نمبر: 28534
٢٨٥٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: ما دون الموضحة (ففيه) (١) الصلح.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ جو سر یا چہرہ کا زخم ہونے سے کم درجہ کا ہو اس میں صلح ہے۔
حدیث نمبر: 28535
٢٨٥٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن فراس عن عامر قال (١): ما دون الموضحة أجر الطبيب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر کا ارشاد ہے کہ سر اور چہرے کے جس زخم میں ہڈی واضح نہ ہو اس میں معالج کی اجرت ہے۔
حدیث نمبر: 28536
٢٨٥٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عمرو بن ميمون قال: كتب عمر بن عبد العزيز: ليس فيما دون الموضحة عقل إلا أجر الطبيب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے لکھا کہ سر اور چہرے کے جس زخم میں ہڈی واضح نہ ہو تو اس میں دیت نہیں ہے مگر معالج کی اجرت ہے۔
حدیث نمبر: 28537
٢٨٥٣٧ - [حدثنا ابن أبي شيبة قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: فيما دون الموضحة (حكم) (١)] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ جس چہرے اور سر کے زخم میں ہڈی واضح نہ ہو اس میں فیصلہ ہے۔
حدیث نمبر: 28538
٢٨٥٣٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر عن مسروق قال: ليس فيما دون الموضحة إلا أجر الطبيب] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق نے فرمایا ہے کہ چہرے اور سر کے جس زخم میں ہڈی واضح نہ ہو اس میں محض معالج کی اجرت ہی دی جاے گی۔
حدیث نمبر: 28539
٢٨٥٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش قال: سألت إبراهيم عن الخدش أو (الشيء) (١) قال: صلح ما لم يبلغ فريضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش نے فرمایا کہ میں نے ابراہیم سے خراش یا اس جیسی چیز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس میں صلح ہے جب تک کہ دیت کو نہ پہنچ جائے۔
حدیث نمبر: 28540
٢٨٥٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث قال: كان الحسن لا (يوقت) (١) فيما دون الموضحة شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث کا ارشاد ہے کہ حسن سر اور چہرے کے جس زخم میں ہڈی واضح نہ ہوتی تو کچھ بھی لازم نہ قرار دیتے۔
حدیث نمبر: 28541
٢٨٥٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن (ابن علاثة) (١) عن إبراهيم بن أبي عبلة أن (معاذًا وعمر) (٢) جعلا (فيما دون) (٣) الموضحة أجر الطبيب (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن ابی عبلہ سے مروی ہے کہ حضرت معاذ اور عمر نے سر اور چہرے کے ہڈی واضح نہ ہونے والے زخم پر معالج کی اجرت مقرر کی ہے۔