٢٨٥٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمر بن عامر عن عمرو ابن شعيب عن أبيه عن جده أن أبا بكر وعمر (قالا) (١): الموضحة في الوجه والرأس سواء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور عمر نے ارشاد فرمایا کہ جس زخم میں ہڈی واضح ہوجائے اس میں چہرہ اور سر برابر ہیں۔
٢٨٥٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عمرو بن ميمون أن عمر بن عبد العزيز كتب إن الموضحة في الوجه والرأس سواء فيها خمس من الإبل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر وبن میمون سے مروی ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے لکھا کہ ہڈی واضح ہوجانے والے زخم میں سر اور چہر ہ برابر ہیں، اس میں پانچ اونٹ ہیں۔
٢٨٥٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن يحيى بن سعيد عن سليمان بن يسار قال: الموضحة (في الوجه) (١) كالموضحة في الرأس، إلا أن يكون في الوجه شين فعلى قدر ذلك (٢) إلى أن يبيغ نصف عقل الموضحة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار کا ارشاد ہے کہ چہرہ کے جس زخم میں ہڈی واضح ہوجائے یہ حکم میں سر کے اس زخم کے برابر ہے کہ جس میں ہڈی واضح ہوجائے۔ البتہ اگر چہرہ میں کوئی عیب بن جائے تو اس کے بقدر دیت ہوگی جب تک کہ وہ ہڈی واضح ہوجانے والے زخم کی نصف دیت تک نہ پہنچ جائے۔
٢٨٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن الشيباني عن الشعبي قال: الموضحة في الوجه والرأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ ہڈی واضح ہونے والے زخم کا تعلق سر اور چہرے سے ہے۔
٢٨٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن وردان (١) عن مكحول قال: الموضحة في الوجه والرأس (سواء) (٢)، إدلا أن يكون في الوجه شين فيزيد على قدر الشين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول کا ارشاد ہے کہ ہڈی کو واضح کردینے والے زخم میں سر اور چہرہ برابر ہیں، الایہ کہ چہرے میں کوئی عیب ہوجائے تو اس عیب کے بقدر زیادتی ہوگی۔
٢٨٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن مكحول عن زيد قال: الموضحة في الوجه والرأس والأنف (سواء) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید کا ارشاد ہے کہ ہڈی واضح کردینے والے زخم میں چہر ہ اور سر اور ناک برابر ہیں۔
٢٨٥٤٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: الموضحة في الرأس والوجه سواء] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہڈی کو واضح کردینے والے زخم میں چہرہ اور سر برابر ہیں۔
٢٨٥٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: الموضحة في الوجه مثل الموضحة في الرأس.
مولانا محمد اویس سرور
حسن کا ارشاد ہے کہ چہرے پر ہڈی کو واضح کردینے والا زخم سر میں ہڈی کو واضح کردینے والے زخم کی ہی طرح ہے۔
٢٨٥٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) أسامة عن سعيد عن قتادة عن شريح والحسن (قالا) (٢): الموضحة في الوجه مثل الموضحة في الرأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح اور حسن کا ارشاد ہے کہ چہرے پر ہڈی واضح کردینے والا زخم سر میں ہڈی واضح کردینے والے زخم کے برابر ہے۔
٢٨٥٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن حمران عن إياس بن معاوية قال: الموضحة هونا وهونا سواء -وأشار معتمر بيده إلى رأسه ووجهه-.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے کہ ہڈی کو واضح کردینے والا زخم اس جگہ اور اس جگہ برابر ہیں اور معتمر نے اپنے ہاتھ کے ساتھ اپنے چہرے اور سر کی طرف اشارہ کیا۔
٢٨٥٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة (أن) (١) عمر ابن عبد العزيز قال: خمس خمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ سے مروی ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا کہ پانچ، پانچ۔
٢٨٥٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: الموضحة في الرأس خمس، وفي الوجه عشر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ جو زخم سر میں ہڈی کو واضح کردے اس میں پانچ اور جو چہرے میں واضح کردے اس میں دس اونٹ ہیں۔
٢٨٥٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن داود عن عامر قال: الموضحة في الوجه لها ديتان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر کا ارشاد ہے کہ جو زخم چہرے میں ہڈی کو واضح کردے تو اس کی دو دیتیں ہیں۔