٢٨٥٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي (إسحاق عن) (١) عاصم عن علي قال: في المنقلة خمس عشرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ جس زخم سے ہڈی نکل آئے اس میں پندرہ اونٹ ہیں۔
٢٨٥٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن عكرمة بن خالد عن رجل من آل عمر رفعه قال: في المنقلة [خمس (عشرة) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
اٰل عمر کے ایک آدمی سے مرفوعا منقول ہے کہ جس زخم سے ہڈی نکل آئے اس میں پندرہ اونٹ ہیں۔
٢٨٥٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: في المنقلة خمس عشرة] (١) من الإبل أو عدل ذلك من الذهب أو الورق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا ارشاد ہے کہ جس زخم سے ہڈی نکل آئے اس میں پندرہ اونٹ یا اس کے برابر سونا یا چاندی ہے۔
٢٨٥٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: في المنقلة خمس عشرة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن کا ارشاد ہے جس زخم سے ہڈی نکل آئے اس میں پندرہ اونٹ ہیں۔
٢٨٥٢٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء: في (المنقلة) (١) خمس عشرة] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جس زخم سے ہڈی نکل آئے اس میں پندرہ اونٹ ہیں۔
٢٨٥٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن ⦗٢٦⦘ أبي مليكة قال: فيه (١) خمس عشرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ملیکہ کا ارشاد ہے کہ اس میں پندرہ اونٹ ہیں۔
٢٨٥٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن أشعث عن الشعبي عن عبد اللَّه قال: في المنقلة خمس عشرة أخماسًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ جس زخم میں ہڈی نکل آئے اس میں پندرہ اونٹ پانچ حصوں میں کر کے دیے جائیں گے۔
٢٨٥٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن عامر عن علي قال: في المنقلة خمس عشرة من الإبل أرباعًا: ربع جذاع، وربع حقاق، وربع بنات لبون، وربع بنات مخاض (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد کہ جس زخم سے ہڈی نکل آئے اس میں پندرہ اونٹ چار حصوں میں دیے جائیں گے، ایک چوتھائی پانچویں سال میں چلنے والے اونٹ، اور ایک چوتھائی چوتھے سال والے، اور ایک چوتھائی تیسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں اور ایک چوتھائی دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں۔
٢٨٥٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن مكحول قال: قضى رسول اللَّه ﷺ في المنقلة خمس عشرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول کا ارشاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے زخم کہ جس سے ہڈی نکل آئے پندرہ اونٹ کا فیصلہ فرمایا۔